
کراچی( ویب ڈیسک،فوٹو فائل ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں سرمایہ کاروں کی جانب سے
محتاط رویے کے باعث مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی۔
کاروبار کے دوران کے ایس سی 100 انڈیکس میں 5,183 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس گر کر 1 لاکھ 62 ہزار 7 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
دن بھر کے کاروبار میں انڈیکس 1 لاکھ 61 ہزار 638 پوائنٹس کی نچلی سطح تک گیا، جبکہ ایک موقع پر 1 لاکھ 62 ہزار 660 پوائنٹس کی بلند سطح بھی دیکھی گئی، جو مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی عکاسی کرتا ہے،واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار 191 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔





































