جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

حاصل کرنے، تحقیق کرنے اور انفرادی و قومی ترقی کی نئی راہیں ہموار کرنے کے نادر مواقع فراہم کیے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار معروف سائنس دان، محقق اور سابق وفاقی وزیر پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان نے کیا۔ وہ گزشتہ روز ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرنیشنل چلڈرنز ہیلتھ کانفرنس میں بہ طور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے، جو ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد(ہلال امتیاز) کی میزبانی میں عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کی تھیم "صحت کے لیے متحد ہوں، سائنس کے ساتھ کھڑے ہوں" پر مقامی ہوٹل میں انعقاد پذیر ہوئی۔

کانفرنس میں عالمی ادارے صحت کے صوبہ سندھ کے سربراہ ڈاکٹر مختار بھایو، ہمدرد پاکستان کی منیجنگ ڈائریکٹر/ سی ای او فاطمہ منیر احمد، چیف آپریٹنگ آفیسر فیصل ندیم اور ڈائریکٹر ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان سید محمد ارسلان سمیت دیگر معززین بھی شریک ہوئے۔ پاکستان کے دیگر شہروں اور کئی ممالک سے تعلق رکھنے والے نونہال مقررین نے بہ ذریعہ زوم اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا کہ جس برق رفتاری سے ہر شعبے میں ٹیکنالوجی کا کردار کلیدی ہوتا جارہا ہے کوئی بعید نہیں ہم اگلے چند عشروں میں ہی ایسی دنیا دیکھیں گے جو آج کی دنیا سے مکمل طور پر مختلف اور جدید ہوگی۔ طبی شعبے میں ہونے والی تحقیق نے تو بنی نوع انسان کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ایسی چپ (Chip) تیار ہورہی ہیں جن کے ذریعے دماغی امراض جیسے پارکنسنز پر قابو پایا جاسکے گا۔ انسان اپنے دماغ سے اپنے اطراف موجود مشینیں اور آلات آپریٹ کرسکے گا۔ مصنوعی ذہانت کے کمالات تو ابھی سے ہمارے سامنے آرہے ہیں۔ اسی طرح کمپیوٹیشن، کیمیکل، بائیولوجیکل اور انجینئرنگ کے مزید کئی شعبوں میں بھی نئی پیش رفت سامنے آرہی ہیں۔

یہ نئے شعبے آپ نونہالان کے لیے انفرادی و قومی ترقی کے مواقع پیدا کررہے ہیں۔ علوم پر ابھی چند ممالک کی اجارہ داری نہیں رہی ہے۔ سب انٹرنیٹ پر موجود ہے، جس سے آپ سب مستفید ہوسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کے لیے جامعات اور تربیت یافتہ اساتذہ کی ضرورت ہوتی ہے جو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں۔ اسی لیے انہوں نے بہ طور وفاقی وزیر ایچ ای سی کو فعال و منظم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ بچوں کی اپنی دلچسپی بھی بہت اہم ہے کیونکہ کام یابی وہی لوگ حاصل کرتے ہیں جو سخت محنت، ایمان داری اور علم حاصل کرنے کا جذبہ اپنے اندر رکھتے ہیں۔ لہذا آپ طلبہ بھی اپنے اندر یہ جذبہ پیدا کریں۔

محترمہ سعدیہ راشد نے ابتدائی کلمات میں کہا کہ فطرت سے آگاہی کا نام سائنس ہے۔ یہ پہلے سے ہماری روز مرہ کی زندگی کا حصہ ہے اور یہ ہمیں جراثیم جیسے نظر نہ آنے والے خطرات سے محفوظ رہنے کا علم دیتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی اس سال کی تھیم بھی اسی پیغام کی عکاسی کرتی ہے۔ اس وژن کا تصور شہید حکیم محمد سعید نے دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو صرف کتابوں سے نہیں بلکہ حقیقی دنیا کے پلیٹ فارم سے بھی سیکھنا چاہیے جہاں وہ اپنے خیالات کا اظہار کرسکیں۔ سائنسی علوم پر دسترس حاصل کرکے ہی ہم اپنے ملک بلکہ پوری دنیا کے روشن مستقبل کی تعمیر کرسکتے ہیں۔فاطمہ منیر احمد نے کہا کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں پیچیدہ طبی مسائل ہمیں باور کروارہے ہیں کہ ہمیں اپنے ہیلتھ کیئر نظام کو فطرت سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔ اس کے لیے سائنسی تحقیق کو مزید فعال کرنے کی جتنی ضرورت شاید آج ہے پہلے نہیں تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید حکیم محمد سعید کی بدولت یونانی طب ایک جدید نظام صحت بن چکی ہے۔ یہ ارتقا دلیل ہے کہ روایتی علوم کو سائنس سے مزین کرکے انسان کے طبی و صحتی مسائل سے بہ حسن و خوبی نمٹا جاسکتا ہے۔ شہید پاکستان حکیم محمد سعید کا یہی وژن تھا کہ وہ نونہالان کے لیے ایسے پلیٹ فارمز قایم کرنا چاہتے تھے جہاں ان کی فکری تربیت بھی کی جاسکے۔ مجھے آج کی کانفرنس کے کام یاب انعقاد پر بہت مسرت ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈ روس ادہانوم گھبریسس ، رینجل ڈائریکٹر ڈاکٹر حنان بالخی اور پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کی ڈپٹی نمایندہ ایلین تھوم نے اپنے خصوصی تہنیتی پیغامات میں ہمدرد فاؤنڈیشن کی محترمہ سعدیہ راشد کی قیادت میں قیام صحت کے لیے جدوجہد اور تین دہائیوں پر مشتمل متحرک کردار کو سراہا۔

کانفرنس میں مقامی اور غیر ملکی نونہال مندوبین نے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جن میں ڈاکٹر سید رضوان، عائشہ اقبال، محمد انس، طیبہ ہما سید صدیقی، سید محمد کاظم عباس شاہ اور ہاجرہ الیاس شامل ہیں۔

پاکستان کے مختلف شہروں سے شرکت کرنے والے مندوبین میں درج شامل تھے: سیدہ فاطمہ زہرا، ماما پارسی اسکول کراچی، مریم بنت عبدالحفیظ، کنگ جارج پنجم سیکنڈری اسکول ملائیشیا، ہانیہ فاطمہ سیکرڈ ہارٹ کانونٹ اسکول لاہور، زینب صدیقی، دی سٹی اسکول بیت المکرم کراچی، زویا مقصود ملتانی، ونیتا وشرم اسکول آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، عز محمد حسین پبلک اسکول، ہندوستان، پا کستان/شام آباد پبلک اسکول ملٹن ڈسٹرکٹ ہائی اسکول کینیڈا، توصیف احمد، ادرہ ریو اسکول اینڈ کالج کراچی، محمد حیات بلوچ، ایس او ایس چلڈرن ویلج اسکول کوئٹہ، فریحہ بابر، ایل ڈی اے ماڈل اسکول لاہور، ارفع نور، ہمدرد پبلک اسکول کراچی، فاطمہ خاور، سٹی ایجوکیشن اسکول سسٹم، راولپنڈی/اسلام آباد، یسرا آصف، ہمدرد ویلج اسکول کراچی، سیدنا حسین اسکول، ایف سی پی او کراچی، ایف سی اے ماڈل اسکول۔ صدیقی، حبیب گرلز اسکول کراچی، آمنہ صدیقی، حماد پبلک اسکول کراچی اور سیدہ حورین ارسلان، سینٹ جوزف کانونٹ اسکول کراچی۔

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

چاند اور آخری کہانی (بلاک)

ایمان زاہد بھٹی

بہت پہلے اس دنیا میں کہانیاں بکھری پڑی تھیں،  ہر درخت کے نیچے، ہر ندی کے کنارے، ہر بچے کی آنکھوں میں۔۔ لوگ کہانیاں سُنتے، پھر خود کہانی بن

... مزید پڑھیے

پیاری ماں ( بنت اسماعیل)

بنت اسماعیل

ماں۔۔۔جب میں یہ لفظ لکھتی ہوں تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے محبتوں اور قربانیوں کے ایک گھنے جنگل میں قدم رکھ دیا ہو۔ ہر طرف سکون ہی سکون ہوتا

... مزید پڑھیے

یقین کی دہلیز (عریشہ اقبال)

عریشہ اقبال

کہیں ڈر لگتا ہے کہ اللہ دیکھ رہا ہے اور کہیں اطمینان دستک دیتا ہے کہ وہ دیکھ رہا ہے مگر انہیں دو زاویوں میں موجود ایک راز ہے وہ یہ کہ شکر شک کی

... مزید پڑھیے