تھیلیسیمیا موذی مرض ہے ، سرکاری یانجی ہسپتال میں مکمل علاج دستیاب نہیں :پروفیسر ڈاکٹر عمران امین

کراچی( نمائندہ رنگ نو) جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمران امین نے کہا ہے کہ

تھیلیسیمیا ایک موذی، جان لیوا اور پیچیدہ مرض ہے جس کا علاج اس وقت پاکستان میں نہ سرکاری سطح پر ممکن ہے اور نہ ہی کسی نجی اسپتال میں مکمل طور پر دستیاب ہے، تاہم مستقبل میں جین تھراپی کے ذریعے اس بیماری کا مؤثر علاج ممکن ہوسکتا ہے۔

انہوں نے یہ بات انٹرنیشنل تھیلیسیمیا ڈے 2026 کے موقع پر جامعہ ہمدرد میں منعقدہ دو روزہ آگاہی پروگرام کے اختتام پر بدھ کے روز ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سیمینار کی صدارت چانسلر جامعہ ہمدرد اور ہمدرد فاؤنڈیشن کی صدر محترمہ سعدیہ راشد (ہلال امتیاز) نے کی۔
آگاہی پروگرام کے پہلے روز سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے تعاون سے فیکلٹی آف ایسٹرن میڈیسن میں بلڈ اسکریننگ اور بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات، اساتذہ اور اسٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اسکریننگ کرائی اور خون عطیہ کیا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر عمران امین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں چند فلاحی ادارے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے امید کی کرن بنے ہوئے ہیں، جن میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان ایسوسی ایشن آف ایسٹرن میڈیسن کی چیئرپرسن اور فیکلٹی آف ایسٹرن میڈیسن کی ڈاکٹر طبیبہ صائمہ غیاث کی تھیلیسیمیا پر تحقیق "آئیروچیل" کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تحقیقی کام کو مزید وسعت دی جانی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلانی ویلفیئر کے تعاون سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے ڈیٹا انسٹالیشن کا منصوبہ بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے تھیلیسیمیا پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام رسول نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً 10 ہزار بچے مائنر تھیلیسیمیا کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں جبکہ ملک میں اس وقت ایک لاکھ سے زائد بچے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں تھیلیسیمیا کا تناسب آبادی کے لحاظ سے 5 سے 9 فیصد تک ہے۔
ڈاکٹر غلام رسول نے کہا کہ تھیلیسیمیا کا مریض زندگی بھر موت اور حیات کی جنگ لڑتا رہتا ہے، جبکہ جن ممالک نے بروقت احتیاطی اقدامات کیے وہاں اس بیماری پر مؤثر قابو پالیا گیا۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں گزشتہ 18 برسوں کے دوران تھیلیسیمیا کا ایک بھی بچہ پیدا نہیں ہوا، جبکہ سعودی عرب میں اس بیماری کی شرح 19 فیصد سے کم ہوکر 3 فیصد رہ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دورانِ حمل 14 ہفتوں کے اندرسی وی ایس ٹیسٹ کے ذریعے تھیلیسیمیا کی تشخیص ممکن ہے، اور اگر بچہ میجر تھیلیسیمیا کا شکار ہو تو شرعی اور قانونی طور پر حمل ضائع کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرض سے بچاؤ کے لیے علما کرام، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اور سماجی ادارے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، جبکہ ملک بھر کی 50 ہزار سے زائد مساجد میں جمعہ کے خطبات کے دوران آگاہی مہم بھی چلائی جاسکتی ہے۔
ڈاکٹر غلام رسول نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے 2016 میں تھیلیسیمیا سے بچاؤ کا قانون منظور کیا تھا، تاہم اس میں تھیلیسیمیا ٹیسٹ کو “رضاکارانہ” قرار دیا گیا ہے، جبکہ اس ٹیسٹ کو لازمی قرار دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر صائمہ غیاث نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا کی روک تھام کے لیے نادرا کے قومی شناختی کارڈ میں بلڈ گروپ کی طرح تھیلیسیمیا اسکریننگ اور ٹیسٹ کا کالم بھی شامل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے تجویز دی کہ نکاح نامے میں بھی تھیلیسیمیا ٹیسٹ منفی ہونے کا اندراج لازمی قرار دیا جائے۔ ان کے مطابق اگر دلہا یا دلہن میں سے کوئی ایک بھی مائنر تھیلیسیمیا کا حامل ہو تو قاضی کو نکاح پڑھانے سے روکا جائے، بصورت دیگر اس پر جرمانہ اور لائسنس کی معطلی جیسی سزائیں دی جائیں۔

اس سے قبل فیکلٹی آف ایسٹرن میڈیسن کے ڈاکٹر حکیم شیراز صدیقی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ تقریب کے دوران طلبہ کی جانب سے تیار کردہ آگاہی پوسٹرز کی نمائش بھی منعقد کی گئی، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔

تقریب کے اختتام پر چانسلر محترمہ سعدیہ راشد اور وائس چانسلر ڈاکٹر عمران امین نے مہمانوں میں یادگاری شیلڈز جبکہ طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔ سیمینار نے تھیلیسیمیا سے متعلق آگاہی، احتیاطی تدابیر اور قانون سازی کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

شہر شہر کی خبریں

تھیلیسیمیا موذی مرض ہے ، سرکاری یانجی ہسپتال میں مکمل علاج دستیاب نہیں :پروفیسر ڈاکٹر عمران امین

کراچی( نمائندہ رنگ نو) جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمران امین نے کہا ہے کہ

... مزید پڑھیے

پاکستانی طلبہ کو روسی جامعات و طبی مراکز سے روشناس ہونے کے مواقع دیں گے: نکیتا کوسیا کوف

کراچی( نمائندہ رنگ نو ) رشین سینٹر اوف سائنس اینڈ کلچر کراچی کے وائس قونصل ڈائریکٹر نکیتا کوسیا کوف نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کو روسی جامعات اور

... مزید پڑھیے

کوکین کوئین پنکی کیس: کراچی پولیس کا بڑا انکشاف، 20 مقدمات سامنے آگئے

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کہا ہے کہ “پنکی” کا یہی برینڈ نیم

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کی درخواست پر روکا گیا: ٹرمپ کا بڑا انکشاف

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر ایک فیصلہ کُن حملہ پاکستان کی بعض اہم شخصیات کی درخواست پر روکا گیا۔ ان

... مزید پڑھیے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

راہ حق میں سب کچھ قربان ( بنت اسماعیل)

بنت اسماعیل

حق کا راستہ، سچائی کا راستہ، اللہ کی خوشنودی اور رضا کا راستہ ہے۔ حضرت آدم علیہ السلام سے

... مزید پڑھیے

مبارک ہو (بلاک)

 نسرین خلیل

 اے حرمِ  کعبہ  کا طواف  کرنے  والو، تمہیں  مبارک  ہو

اے صفا و مروہ کے درمیان سعی کرنے والو، سلامتی ہو تم پر

... مزید پڑھیے

قربانیاں  رائیگاں نہ جائیں (بلاک)

 عائشہ عبدالواسع

زندگی کا وہ لمحہ میں کبھی بھول نہیں سکتی ہوں ،جب میں بیمار تھی اور الخدمت اسپتال جا رہی تھی۔ راستے میں چند نوجوان درمیان راستے میں اپنی گائے کو

... مزید پڑھیے