
کراچی (ارشد مجید بدر/ نمائندہ رنگ نو)پاکستان کی اُبھرتی ہوئی گلوکارہ ماہم طاہرکا نیا جنگی نغمے "اے دشمن آگے بڑھ تو سہی" نے 10مئی کے موقع
پر یوٹیوب پر ریلیزہوتے ہی دھوم مچا دی ہے۔بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں جاری کیا گیا یہ نغمہ وطن سے محبت اور جذبۂ حب الوطنی سے لبریز ہے، جسے عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔
نغمے کے پُراثر بول "اے دشمن آگےبڑھ توسہی، تیرا نام و نشان مٹا دیں۔۔۔۔ ہم پاکستانی فوجی ہیں، تیری اینٹ سےاینٹ بجا دیں گے" نہ صرف سننے والوں کے جوش و جذبے کو بڑھا رہے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ یوٹیوب پر محض 11 دنوں میں اس ویڈیو کو 6 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
ماہم طاہر نے اس ملی نغمےکو نہایت جذباتی اورخوبصورت انداز میں پیش کیا ہے جبکہ ویڈیو میں جنگی مناظراورپاکستانی فوج کےولولہ انگیز کلپس کو شامل کر کے اسے مزید پُراثر بنایا گیا ہے۔ نغمے کی کمپوزیشن اورپیشکش سادہ مگر دل میں اُتر جانے والی ہےجو عوام کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبے کو تازہ کر رہی ہے۔
ماہم کے نغمے کو پسند کرنے والوں کا کہنا ہےکہ ماہم طاہرکا یہ نغمہ موجودہ حالات میں ایک مؤثر پیغام ہےجونہ صرف فن کی نمائندگی کرتا ہے بلکہ قوم کے اتحاد اور افواجِ پاکستان کے ساتھ عوام کی یکجہتی کو بھی اجاگر کرتا ہے۔




































