
اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز
موصول ہو گئے ہیں، مرکزی بینک کے مطابق یہ رقم 15 اپریل کو سعودی وزارتِ خزانہ کی جانب سے فراہم کی گئی۔
دوسری جانب سعودی عرب نے پاکستان کو مزید تین ارب ڈالرز ڈپازٹ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے جس کے بارے میں توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ رقم آئندہ ہفتے تک موصول ہو جائے گی،یاد رہے کہ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے حالیہ گفتگو میں کہا تھا کہ سعودی حکومت پاکستان کی مالی معاونت جاری رکھے ہوئے ہے اور جلد مزید تین ارب ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔
وزیرِ خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کے لیے 5 ارب ڈالرز کے موجودہ ڈپازٹس کی شرائط میں بھی نرمی متوقع ہے۔ ان کے مطابق سالانہ رول اوور کے بجائے اس ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کر کے اسے 2028ء تک لے جانے پر غور کیا جا رہا ہےجس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو استحکام ملنے میں مدد ملے گی۔





































