
لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹامر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف کسی بھی زمینی کارروائی میں شریک نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ "یہ ہماری جنگ نہیں ہے اور ہم اس میں نہیں الجھیں گے"، مزید کہا کہ برطانیہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ میں نہیں دھکیلا جائے گا۔
برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک اپنی دفاعی تیاریوں کو جاری رکھے گا اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کیلئے سفارتی و عملی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔دوسری جانب اسپین نے ایران پر حملوں میں شریک امریکی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ہسپانوی وزیر دفاع مارگریٹا روبیلز نے کہا کہ یہ فیصلہ مشترکہ فوجی اڈوں کے استعمال کی اجازت نہ دینے کے سابقہ اقدام سے بھی ایک قدم آگے ہے۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں تاہم ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔




































