ایران اور امریکا میں بات چیت جاری ہے ،نتیجے میں پیش رفت کا امکان ہے : صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور ممکنہ مذاکرات پر اہم بیان دیتے ہوئے

دعویٰ کیا ہے کہ تہران معاہدے کی جانب مائل ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے،جس کے نتیجے میں پیش رفت کا امکان موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج نے حالیہ کارروائیوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی اور خطے میں طاقت کا توازن بدلنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

 

میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے ایران پر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تہران نے سعودی عرب، بحرین، قطر اور کویت پر میزائل حملے کیے، تاہم اب اس کی عسکری صلاحیت کو مؤثر انداز میں محدود کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران مستقبل میں بحری جنگی طاقت حاصل نہیں کر سکے گا اور امریکا اس کے خطرے کے خاتمے کیلئے  سرگرم ہے۔

 

ایران کی داخلی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی سپریم قیادت کے حوالے سے غیر یقینی کیفیت پائی جاتی ہے۔ ان کے بقول، “مڈنائٹ ہیمر” آپریشن کے باوجود ایران نے اپنی جوہری سرگرمیاں جاری رکھیں، اور اگر اس کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو وہ انہیں اسرائیل کے خلاف استعمال کر سکتا تھا,صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ مشرقِ وسطیٰ ایک نئے دور کے دہانے پر کھڑا ہے جہاں ایران کا اثر و رسوخ کمزور ہو چکا ہے اور خطہ پہلے سے زیادہ محفوظ ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق اب کوئی بھی ملک ایران کی جانب سے ہراسانی کا سامنا نہیں کرے گا اور استحکام کے امکانات روشن ہیں۔

 

ناٹو پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے اسے “کاغذی شیر” قرار دیا اور کہا کہ امریکا نے ہمیشہ اتحادیوں کا ساتھ دیا مگر مشکل وقت میں نیٹو نے واشنگٹن کی مدد نہیں کی،اس کے برعکس انہوں نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت کی قیادت کا شکریہ ادا کیا،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  کو اپنا قریبی دوست اور مضبوط رہنما قرار دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران سے خوفزدہ نہیں اور خطے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

ترکیہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انقرہ نے خود کو اس معاملے میں الگ رکھا، تاہم مستقبل میں مشرقِ وسطیٰ کے بیشتر ممالک ابراہم ایکارڈ  کا حصہ بن سکتے ہیں۔پاک بھارت کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے دوران نو طیارے تباہ ہوئے، جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی مداخلت کے باعث ایک بڑی جنگ ٹل گئی اور کروڑوں جانیں بچ گئیں۔

 

اپنی قیادت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر وہ صدر منتخب نہ ہوتے تو امریکا سنگین بحران کا شکار ہو چکا ہوتا۔ ان کے مطابق ان کی حکومت نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے، جبکہ سابقہ حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خطرناک افراد کو امریکا میں داخل ہونے کی اجازت دی۔

شہر شہر کی خبریں

ماہ رمضان میں مستحقین میں راشن کی تقسیم کے عمل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا : عبد المعیز

کراچی( نمائندہ رنگ نو) رنگ نو ریڈرز کلب کے سیکریٹری وسماجی کارکن عبدالمعیز نے راشن ڈرائیو کا اہتمام کیا اور بانی رنگِ نو زین صدیقی کی بھرپور

... مزید پڑھیے

بنو قابل سب سے بڑا فری آئی ٹی ایجوکیشنل نیٹ ورک بن چکا :نوید علی بیگ 

 کراچی( نمائندہ رنگ نو ) چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت کا بنو قابل پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا فری آئی

... مزید پڑھیے

الخدمت اور اوشن نیٹ ورک کے تحت ’’باہمت‘‘ بچوں کیلئے افطار عشائیہ کا اہتمام

 کراچی (نمائندہ خصوصی) الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت اوراوشن نیٹ ورک ایکسپریس پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشترک سے

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

برطانوی وزیراعظم نے ایران کیخلاف زمینی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا

لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹامر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف کسی بھی زمینی کارروائی میں شریک نہیں ہوگا۔

... مزید پڑھیے

یقین ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے،امریکی صدر نے یہ بات ایئر فورس ون میں صحافیوں

... مزید پڑھیے

ایران اور امریکا میں بات چیت جاری ہے ،نتیجے میں پیش رفت کا امکان ہے : صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور ممکنہ مذاکرات پر اہم بیان دیتے ہوئے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

عابدہ پروین کی وفات کی خبریں بےبنیاد، گلوکارہ خیریت سے ہیں: اہلِ خانہ نے تصدیق کردی

معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی وفات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں جھوٹی، بےبنیاد اور گمراہ کن ہیں، اس بات کی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

گھر کی تقسیم نہیں تنظیم (احمد شفیق )

احمد شفیق

صبح کی کاذب روشنی ابھی روشندانوں سے چھن کر اندر نہیں آئی تھی کہ "آشیانہ" نامی اس دو منزلہ مکان میں زندگی کی سرسراہٹ شروع ہو چکی تھی۔ یہ

... مزید پڑھیے

میرے دل کی بے حسی کو۔۔۔۔۔۔ (نگہت سلطانہ)

نگہت سلطانہ

اسرائیلی کنیسٹ نےسوموار 30اگست کے دن فلسطینی قیدیوں کے لیے سزائے موت کے قانون کی باضابطہ منظوری دے دی ہے ،اس کے حق میں 62 اور

... مزید پڑھیے

پردیسیوں کی عید (افروز عنایت)

افروزعنایت

امریکہ میں جمعہ کے دن عید تھی لہٰذ وہاں رہائش پزیر بہن کو جمعہ کے دن عید کی مبارک دی اور حال و احوال پوچھا تو کہنے لگی الحمدللہ ویسے تو عید

... مزید پڑھیے