
کراچی ( رنگ نو/ ویب ڈیسک )وائرل ویڈیو پر ڈی آئی جی ایسٹ زون کی ہدایت پر ایس ایس پی کورنگی نے نوٹس لیتے ہوئے سخت ایکشن لیا تھا اور ملزم کی
گرفتاری کےلیے فوری ٹیم تشکیل دی تھی ۔
تھانہ عوامی کالونی پولیس نے خفیہ معلومات بہترین کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو 12 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم انتہائی شاطر اور چالاک تھا، جس نے شناخت چھپانے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی داڑھی منڈوا کر حلیہ تبدیل کر لیا تھا،تاہم پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز، تکنیکی شواہد اور انٹیلی جنس معلومات کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت محمد دانش ولد محمد ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی کورنگی نے کہا ہے کہ خواتین کے عزت کے تقدس کو مقدم رکھتے ہیں، اس طرح کی حرکات ناقابل برداشت ہیں۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے ۔



































