
تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل )ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے الزام عائد کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ایران مخالف کارروائیوں میں براہِ
راست ملوث رہا ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی مہر نیوز کے مطابق عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے یکجہتی کے اظہار کے طور پر پہلے یو اے ای کا نام نہیں لیا تھا، تاہم اب صورتحال واضح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ایران پر حملے شروع ہوئے تو متحدہ عرب امارات نے اس کی کھل کر مذمت تک نہیں کی، اس لیے یو اے ای کو اپنی ایران پالیسی پر نظرِثانی کرنی چاہیے۔
دوسری جانب گزشتہ روز اماراتی صدر کے مشیر انور قرقاش نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے کبھی جنگ کی حمایت نہیں کی بلکہ اسے روکنے کے لیے مخلصانہ کوششیں کیں۔انہوں نے کہا کہ امارات ہمیشہ سیاسی حل اور مذاکرات کو اہمیت دیتا ہے، انور قرقاش کے مطابق خلیجی خطے میں ایران اور عرب ممالک کے تعلقات کو محاذ آرائی کی بنیاد پر نہیں چلایا جا سکتا۔




































