ایرانی طیاروں کی موجودگی ،پاکستان نے امریکی ٹی وی چینل کی رپورٹ مسترد کردی       امریکا کے مؤقف پر سخت ردِعمل، جنگ مسلط ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے: ایران کا انتباہ       امریکا کے بارے میں عالمی رائے منفی، روس سے زیادہ خطرناک قرار دیے جانے کا انکشاف       پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کردی گئی ، حکومت نے لیوی میں بھی بڑا اضافہ کر دیا       حکومت نے پیٹرول کو عوام سے کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن تنقید    :تازہ ترین
منگل ۱۲ ، مئی ، ۲۰۲٦
  • بلاگ
  • انٹرویو
  • تعلیم
  • شعروادب
  • فن و فنکار
  • تجارت
  • کھیل
  • دنیا
  • شہر شہر
  • صفحہ اول

 رنگ نو    Rang e Nau رنگ نو    Rang e Nau رنگ نو    Rang e Nau

`

 

 

 

 

کشمیر بند
۲۴۷۲
دن

دین و دنیا

حمد و نعت

تجارت

دسترخوان

سماجی سرگرمیاں

سچی کہانیاں

گھریلو ٹوٹکے

بچوں کی محفل

نئی کتب

ابھی قلم اٹھا یے

ضرورت براۓ نمائندہ گان

خبریں
منگل, ۱۲ مئی ۲۰۲٦
4 :پڑھی گئی

اسلام آباد( ویب ڈیسک )پاکستان نے ایرانی طیاروں کی موجودگی سے متعلق امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے

گمراہ کن اور سنسنی خیز قرار دے دیا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس نوعیت کے قیاس آرائی پر مبنی بیانیے کا مقصد خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ اسلام آباد میں مذاکرات کے ابتدائی مرحلے کے دوران ایران اور امریکا سے متعدد طیارے پاکستان آئے تھے، جن کا مقصد مذاکراتی عمل سے وابستہ سفارتی عملے، سیکیورٹی ٹیموں اور انتظامی اسٹاف کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنا تھا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق بعض طیارے اور معاون عملہ متوقع سفارتی سرگرمیوں کے پیشِ نظر عارضی طور پر پاکستان میں موجود رہے، اگرچہ باضابطہ مذاکرات کا نیا دور تاحال شروع نہیں ہوا، تاہم اعلیٰ سطح کے سفارتی رابطے بدستور جاری ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ایرانی وزیرِ خارجہ کے دورۂ اسلام آباد کو بھی انہی لاجسٹک اور انتظامی انتظامات کے تحت سہولت فراہم کی گئی۔
دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان میں موجود ایرانی طیارہ جنگ بندی کے دوران پہنچا تھا اور اس کا کسی فوجی ہنگامی صورتِ حال یا حفاظتی انتظامات سے کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اس کے برعکس کیے جانے والے تمام دعوے محض قیاس آرائیاں، گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ غیر جانبدار، تعمیری اور ذمہ دار سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے اور وہ خطے سمیت دنیا بھر میں امن، استحکام اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا

Twitter
  • اگلا

`

 

 

 

 

کشمیر بند
۲۴۷۲
دن

دین و دنیا

حمد و نعت

تجارت

دسترخوان

سماجی سرگرمیاں

سچی کہانیاں

گھریلو ٹوٹکے

بچوں کی محفل

نئی کتب

ابھی قلم اٹھا یے

ضرورت براۓ نمائندہ گان

  • رابطہ
  • شعروادب
  • انٹرویو
  • بلاگ
  • رائٹرزفورم
  • بچوں کی محفل
  • تجارت
  • فن و فنکار
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • دنیا
  • شہر شہر
  • سچی کہانیاں
  • دسترخوان
  • سماجی سرگرمیاں

© ۲۰۱۹ جملہ حقوق محفوظ ہیں. رنگ نو

  • بلاگ
  • انٹرویو
  • تعلیم
  • شعروادب
  • فن و فنکار
  • تجارت
  • کھیل
  • دنیا
  • شہر شہر
  • صفحہ اول