سماجی سرگرمیاں

کراچی (نمائندہ رنگ نو )الخدمت کے ‘’آرفن کیئر پروگرام “کے تحت باہمت بچوں کوعظیم رہبرورہنما ، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی جائے پیدائش( وزیر منشن ) اور

کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام ) رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت نئی کراچی سیکٹر الیون ڈی میں قائم شفائے رحمت کلینک میں پاکستان آئی بینک سوسائٹی کے تعاون سے ایک روزہ مفت آئی کیمپ منعقد کیا گیا،جبکہ مفت ہیو میو کیمپ بھی منعقد کیا گیا.

ماہر امراض چشم ڈاکٹر نیاز بھٹو وہومیو معالج ڈاکٹرخالد محمود ,ان کے عملے نے 100سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا اور ڈاکٹر زکی تجویز کردہ ادویہ مفت فراہم کی گئیں۔

 

کیمپ کا افتتاح ٹرسٹ کے بانی وچیئر مین رحمت بھائی نے کیا ،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں

غریب اور کمزور طبقے کیلئے صحت کی سہولتوں کا فقدان ہے ۔رحمت ویلفیئر ٹرسٹ لوگوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کی جدوجہد کررہا ہے ۔

ڈاکٹر خالدمحمود نے کہا کہ رحمت ٹرسٹ کا خدمات قابل قدر ہیں ،نیکی کے کاموں میں مخیر حضرات کو آگے آنا چاہیے ۔