الخدمت نے جرمانے ادا کرکے مزید 24قیدیوں کے رہائی دلادی

کراچی (رنگ نوڈاٹ کام) الخدمت نے جرمانوں کی رقم ادا کرکےمزید 24قیدیوں کو رہائی دلادی ۔

رہائی ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی اور ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز و جیل ویلفیئر قاضی صدرالدین کی ہدایت پرسینٹرل جیل اورملیر جیل سے دلا ئی گئی ۔

تمام رہا قیدی اپنی سزا پوری کرچکے تھےمگر جرمانے کی رقم ادانہ کرنے کے باعث اپنی سز ابھگت رہے تھے۔الخدمت نے تمام قیدیو ں کے جرمانے کی رقم ادا کی ۔

قیدیوں کی رہائی کے موقع پر ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ فواد شیروانی ،منیجر کوارڈنیشن منظرعالم ودیگر ذمہ داران موجود تھے ۔منظرعالم نے سپرنٹنڈنٹ جیل ملیر سے ملاقات کی اورالخدمت کے ساتھ تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

دریں اثناراشد قریشی نےکہا کہ قیدیوں کو رہائی دلانا نیکی ہے۔الخدمت نے جرمانے ادا نہ کر پانے والے قیدیوں کے جرمانے ادا کیے ہیں،انہوں نے امید ظاہر کی کہ رہائی پانے والے قیدی اپنی باقی زندگی جرائم سے پاک گزاریں گے اورمعاشرہ ہے مفید شہری ثابت ہوں گے۔