
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)وزیراعظم شہبازشریف نےقومی ادارہ برائےسائبرجرائم کومزیدفعال اورجدید
بنانےکلیےاس کی تنظیمِ نو کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے اور سائبر جرائم کی روک تھام کے لیے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر غور کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ شہریوں کو سائبر جرائم سے محفوظ رکھنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس لیے تحقیقات اور روک تھام کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے۔
وزیراعظم نے ادارے اور اس کے ماتحت دفاتر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ماہرین تعینات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے میرٹ پر بہترین افرادی قوت کی بھرتی پر زور دیا۔ وزعوام کو سائبر جرائم سے تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہبازشریف نے زیرِ التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کرنے کی بھی تاکید کی۔
اجلاس میں ادارے کی تنظیمِ نو کے حوالے سے مختلف سفارشات پیش کی گئیں، جن کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم نے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ کمیٹی میں محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، محمد اورنگزیب اور شزا فاطمہ خواجہ شامل ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق کمیٹی رواں ہفتے کے اختتام تک اپنی سفارشات وزیراعظم شہبازشریف کو پیش کرے گی۔




































