
کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا
واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں نامعلوم افراد نے نوجوان کو 2 لاکھ 60 ہزار روپے کے جعلی نوٹ دے دیے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے آن لائن اشتہار کے ذریعے موبائل فون خریدنے کے لیے نوجوان سے رابطہ کیا اور سودا طے ہونے پر ادائیگی کی مد میں 5 ہزار روپے مالیت کے جعلی نوٹ تھما دیے۔
متاثرہ نوجوان کے مطابق واردات کے دوران اس کے دوست کو مبینہ طور پر کوئی مشروب پلایا گیا، جس کے باعث وہ حواس باختہ ہوگیا اور صورتحال کو سمجھنے سے قاصر رہا۔
حکام کے مطابق واقعے کی مزید چھان بین جاری ہے اور اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔



































