
تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے
مسئلہ کے حل کا امکان برقرار رکھنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جرمن نشریاتی ادارے "اے آر ڈی" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے کبھی مذاکرات کی میز نہیں چھوڑی ہے اور نہ ہی سفارت کاری کا دروازہ بند کیا ۔ایران اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ بھی کیا جا رہا ہے ۔
اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا یک طرفہ مطالبات پر اصرار کر رہا ہے، جن میں ایران سے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ بھی شامل ہے، تاہم کوئی بھی ایرانی یہ مطالبہ قبول نہیں کرے گا۔ایرانی ترجمان نے یورپی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں تنازع میں امریکا کا ساتھ دینے کے بجائے آزادانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔
اسماعیل بقائی نے آبنائے ہرمز کی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آبی گزر گاہ محفوظ نہیں کیونکہ امریکا اور اسرائیل ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کیلئے پورے خطے کو استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ جب تک یہ صورتِ حال برقرار رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو اپنی علاقائی سالمیت، قومی سلامتی اور عوام کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کرنا ہوں گے۔



































