
واشنگٹن :امریکا نے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کے خلاف سخت معاشی اقدامات کا
اعلان کر دیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خبردار کیا ہے کہ ایران سے تجارت کرنے والے تمام ممالک پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق یہ فیصلہ حتمی ہے اور اس پر فوری طور پر عملدرآمد ہوگا، انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی ملک ایران کے ساتھ کسی بھی نوعیت کی تجارتی سرگرمی برقرار رکھے گا۔ اسے امریکا کے ساتھ ہونے والی تمام تجارت پر 25 فیصد اضافی محصولات ادا کرنا ہوں گے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ایران پر معاشی دباؤ میں اضافہ کرنا اور اس کی اقتصادی سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے, ان کے مطابق امریکا اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے سخت فیصلے کرنے سے گریز نہیں کرے گا، اور دیگر ممالک کو امریکی پالیسیوں کو مدنظر رکھنا ہوگا۔



































