
اسلام آباد( ویب دیسک،فوٹو فائل) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر
ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیک وقت حکومت کے مزے لینا اور اپوزیشن کا کردار ادا کرنا دہرا معیار ہے۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ کیا لوگوں کو گورننس میں بہتری کی بات کرنے سے بھی روک دیا جائے؟ اگر پاکستان اور سندھ کے عوام نئے صوبوں کا قیام چاہتے ہیں تو اس پر بات ہونی چاہیے، یہ ایک واضح مؤقف ہے،وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑنے کہا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر خون بہانے کی بات کرنا سیاسی بصیرت نہیں ہے۔ صوبوں کے قیام جیسے اہم معاملے پر تشدد کی باتیں کرنا درست نہیں، اس حوالے سے سیاسی مکالمے اور مشاورت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں کی مرضی جانے بغیر کوئی بھی ایجنڈا مسلط نہیں کیا جا سکتا۔ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر متعلقہ صوبوں اور عوام کی رائے کو اہمیت دینا ضروری ہے۔نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر بحث جاری ہے۔ کیا اس موضوع پر لوگوں کا منہ بند کرا دیا جائے؟۔




































