
لاہور( شوبز ڈیسک )ویزے کیلئے غلط معلومات فراہم کرنے پر 2 سالہ پابندی کا سامنا کرنے والے حمزہ نذر کو معافی مل گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی سی
بی نے آل راؤنڈر کی جانب سے غلطی تسلیم کیے جانے پر سزا معاف کر دی، انھیں قائد اعظم ٹرافی کیلیے سیالکوٹ کی ٹیم میں بھی شامل کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 6 اگست کو حمزہ نذر پر 2 سال کی پابندی کا اعلان کیا تھا، ان پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا تھا، حکام کا بیان میں کہنا تھا کہ یہ تادیبی کارروائی بورڈ کے ذریعے ویزا درخواست جمع کرواتے وقت حمزہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی تحقیقات کے بعد عمل میں لائی گئی۔
پی سی بی کے مطابق کرکٹر نے مکمل اور درست معلومات فراہم نہیں کیں، گمراہ کن تفصیلات جمع کروائیں اور درخواست کے دوران عمل اہم حقائق چھپائے، پی سی بی نے معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جس نے دستیاب شواہد کا جائزہ لینے سے قبل حمزہ کو مؤقف پیش کرنے کا موقع بھی فراہم کیا۔
میٹی نے رپورٹ اور سفارشات پیش کیں، ان کا جائزہ لینے کے بعد پی سی بی نے حمزہ نذر کو ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے 2 سال کیلئے معطل کرنے کے ساتھ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔



































