
زنیرہ اقبال
ریت پر آج عجیب خاموشی تھی۔۔۔پورا قبیلہ ایک وسیع دائرے میں کھڑا تھا۔ کسی کی آنکھوں میں سوال نہیں تھا۔۔ کسی کے لبوں پر احتجاج نہیں تھا۔۔ بس سب
سردار کے حکم کے منتظر تھے۔۔۔ اور اس ہجوم میں وہ لڑکی ریت پر بیٹھی تھی۔۔۔ اس کے بال بکھرے ہوئے تھے۔۔۔چہرہ گرد سے اٹا تھا مگر آنکھوں میں ابھی زندگی باقی تھی اور کچھ فاصلے پر وہ لڑکا گھٹنے ٹیکے بیٹھا تھا۔۔ اس کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔۔ وہ بار بار لڑکی کی طرف دیکھتا۔۔۔۔ جیسے اپنی آنکھوں سے اسے یقین دلانا چاہتا ہو کہ وہ اکیلی نہیں ہے۔
ان کا جرم صرف اتنا تھا کہ انہوں نے محبت کر لی تھی۔۔۔۔
"محبت جرم تھا میرا "
لڑکی نے سر اٹھایا اور قبیلے کے سردار کو دیکھا۔۔
"میرا قصور کیا ہے؟"
سردار کی آنکھوں اور چہرے پر کوئی لرزش نہ آئی۔۔۔
"تم نے قبیلے کی عزت پر داغ لگایا ہے بغیرت۔۔"
سب کے یقین پہ بٹا لگایا ہے تو نے بے حیاء
اس کی آنکھوں میں حیرت امنڈ آئی
ہمیں اس بات پہ سزا دی جارہی ہے ہم نے محبت کی ہے ۔۔۔مگر سردار تیرے بیٹے نے جو غیر قبیلے کی لڑکی سے نکاح رچایا تھا وہ۔۔
غیرت کا اصول یہاں کے باسیوں کے لیے کیوں؟ سردار کی اولاد کے لیے کیوں نہیں۔۔۔؟ اور پھر تیری عزت اتنی کمزور ہے کہ ایک محبت اسے داغ دار کر سکتی ہے؟" ہاں ۔۔۔وہ چلائی ۔
مجمع میں ہلکی سی سرگوشی ہوئی مگر فوراً خاموشی چھا گئی۔۔۔ لڑکی باپ سر جھکائے کھڑا تھا
لڑکے نے پہلی بار بلند آواز میں کہا۔۔۔کچھ فاصلے پہ گھٹنے ٹیکے سر جھکائے وہ لڑکا چپ تھا ۔۔۔
سردار نے ہاتھ اٹھایا سرگوشیاں تھم گئیں
"فیصلہ ہو چکا ہے۔"
شکاری کتے لائے جائیں ۔۔۔
لڑکی نے دو دو گستاخیاں کی ہیں قبیلے کی۔۔۔ایک یہ کہ غیر قبیلے کے لڑکے سے نکاح کیا ،دوسرا یہ کہ سردار سے بدتمیزی کی ۔۔۔۔
سردار کی آواز قدرے بلند تھی۔
قبیلے کے لوگ سہم گئے ۔ سب ایک دوسرے کو چمٹنے لگے ۔۔۔کسی کی مجال نہ تھی زبان کھول سکے۔ کتے لائے گئے وہ زبان نکالے یہاں وہاں دیکھ رہے تھے۔۔۔لڑکے نے اس لڑکی کو دیکھا آنکھوں ہی آنکھوں میں ساتھ ہونے کی تسلی دی ۔۔۔۔ ان کا مرجانا یقینی ہوا تھا ۔۔۔اگلی کئی نسلوں تک اس سر زمین پہ محبت کا نام لینے والا پیدا نہیں ہوگا۔لڑکی کی والدہ منہ چھپائے رو رہی تھی بھائیوں کے سر جھکے ہوئے تھے ۔۔۔
رحیم داد ہاتھ کھول دے ان کے ۔۔۔۔ سردار نے بلند آواز میں اپنے خادم کو حکم دیا ۔۔۔ حکم بجا لاتے ہوئے بندھے ہاتھ کھول دئیے گئے۔
بھاگو…. کلام امر ہوا … وہ رو رہی تھی ۔
سمیع نے اس کی طرف قدم بڑھایا اور پھر اس کا ہاتھ تھام لیا ۔۔۔۔نکاح کیا ہے ہم نے تم رو کیوں رہی ہو پھر ۔۔ساتھ ہی مریں گے ۔۔۔ حرف تسلی بخشے ۔۔۔اور اگلے لمحے "ظہران" قبیلے کا حسین نوجوان " قبیلہ رند" کی لڑکی کا ہاتھ تھامے صحرا کی اور بھاگا تھا انہیں خود کو بچانا تھا ۔
رحیم داد چھوڑ دو کتے ان کی طرف… حکم ہوا تھا اور پھر ان کتوں کو صحرا کی طرف بھاگتے ہوئے پورے قبیلہ " رند" نے دیکھا تھا ۔۔دور کھڑی خاموشی سر جھکا گئی اور قسمت کا قہقہہ بلند ہوا ۔۔
دونوں دور جا کے اوجھل ہوتے گئے۔۔۔کتے ان کے پیچھے ہی تھے قبیلے کی نظریں انہی کی طرف تھیں ۔۔۔سردار کے حکم پہ سب پلٹ کر گھر کو جانے لگے ۔لڑکی کے گھر والوں نے ایک بار اس طرف پلٹ کر ضرور دیکھا تھا ،جہاں سے اب دونوں کبھی نہیں آنے والے تھے ۔۔۔اور یکدم ایک چیخ گونجی کرب سے بھری جو صحرا کی زمین پہ نئی داستان رقم کر گئی ۔۔۔۔وہ شکار بن چکے تھے ۔۔۔۔موت اٹل تھی جس سے انہیں یقیناً صحرا کی زمین پہ نواز دیا گیا تھا۔
آسمان نارنجی پڑ رہا تھا " رند قبیلے" کے ساگوان کا درخت اداسی سے جھک گیا تھا وہ ایک اور داستان خود میں آج لئے کھڑا تھا ۔۔
"محبتیں مرجایا کرتی ہیں روایات نبھاتے نبھاتے "




































