آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 :ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق ٹکٹوں کے لیے 193 ممالک سے 30 لاکھ شائقین نے رجسٹریشن کرائی ہے جب کہ مجموعی طور پر 12 کروڑ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے ٹکٹوں کے لیے 83 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ ورلڈ کپ فائنل کے لیے بھی تقریباً 79 لاکھ درخواستیں جمع کرائی گئیں۔

آئندہ ورلڈ کپ کی میزبانی جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا مشترکہ طور پر کریں گےاور ٹورنامنٹ 2 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک کھیلا جائے گا۔