
کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے
اہم کردار ادا کیا، جبکہ اُن کی والدہ اس فیصلے کے سخت خلاف تھیں۔
حال ہی میں نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’کفیل‘ پر گفتگو کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ ڈرامے کے کردار ’سبک‘ میں انہیں اپنے بیٹے کی جھلک دکھائی دیتی ہے کیونکہ انہوں نے اپنی زندگی میں بھی ایسا ہی تجربہ کیا۔اداکارہ کے مطابق دوسری شادی کی ناکامی کے بعد جب وہ کافی عرصے تک اکیلی رہیں تو اُن کے بیٹے بلال نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ سکندرعلی خان سے شادی کرلیں۔
عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ اُن کی والدہ تیسری شادی کے سخت خلاف تھیں اور اسے معاشرتی طور پر مناسب نہیں سمجھتی تھیں، تاہم اُن کے بیٹے نے کہا کہ “آپ کئی سال سے تنہا ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ایسے شخص کو قبول کرلیں جو آپ سے محبت کرتا ہے اور آپ کا خیال رکھتا ہے۔”
اداکارہ نے مزید بتایا کہ اُن کی بیٹیاں بھی اس فیصلے سے مطمئن نہیں تھیں لیکن بیٹے بلال نے اُنہیں حوصلہ دیا اور کہا کہ وہ سب معاملات سنبھال لے گا۔
واضح رہے کہ عتیقہ اوڈھو کی پہلی شادی کم عمری میں ہوئی تھی جو تقریباً 10 برس تک قائم رہیجبکہ دوسری شادی بھی کامیاب نہ ہوسکی۔ بعد ازاں جون 2012ء میں انہوں نے ثمر علی خان سے شادی کی۔یاد رہے کہ ڈاکٹر ثمر علی خان 2013ء سے 2018ء تک سندھ اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔




































