
لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انکوائری کے دوران تمام مضامین کے اساتذہ کا الگ الگ رزلٹ بھی طلب کیا گیا ہے، ذاتی شنوائی کے بعد سکول سربراہان اور متعلقہ اساتذہ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
ان 41 سکولوں میں گورنمنٹ ہائی سکول پکے کوارٹر، مغلپورہ، پاجیاں، رنگ محل، گووند رائیونڈ، شاہ پور کانجراں، کرباٹ، اعوان دہائی والا، برکی اور راوی روڈ سکول شامل ہیں۔
علاوہ ازیں گورنمنٹ ہائی سکول مقبول عام جی او آر ون، جامن کینٹ، چاچو والی لاہور کینٹ، مراکہ کوارٹر، چاہ میراں، مومن پورہ، چونگ خورد، لدھکے اوچے، بلال گنج، جلو اسٹیشن اور ہیئر پنڈ بھی ان سکولوں میں شامل ہیں۔



































