
اجزاء
چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ
نمک، حسبِ ذائقہ
کالی مرچ، آدھا چائے کا چمچ
سویا ساس، ایک کھانے کا چمچ
چلی ساس، ایک کھانے کا چمچ
رول پٹیاں، حسبِ ضرورت
میدہ اور پانی کا گاڑھا پیسٹ (چپکانے کے لیے)
ایک عدد انڈا، پھینٹا ہوا
بریڈ کرمز، ایک کپ
تیل، تلنے کے لیے
ترکیب:
ایک بڑے پیالے میں اُبلا ہوا چکن، مسلے ہوئے آلو، باریک کٹی ہری مرچ، ہرا دھنیا، چیز، نمک، کالی مرچ، سویا ساس اور چلی ساس ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں تاکہ ایک یکجان فلنگ تیار ہو جائے۔
ایک رول پٹی لیں، اس پر تیار شدہ فلنگ رکھیں اور دونوں طرف سے فولڈ کرتے ہوئے رول کی شکل میں لپیٹ لیں۔ کنارے بند کرنے کے لیے میدے اور پانی کا پیسٹ لگائیں تاکہ رول کھلے نہیں۔
تمام رولز اسی طرح تیار کرلیں اور تھوڑی دیر کے لیے فریج میں رکھ دیں تاکہ سیٹ ہو جائیں۔
اب ہر رول کو پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈِپ کریں اور پھر بریڈ کرمز میں اچھی طرح لپیٹ لیں تاکہ کرسپی کوٹنگ آجائے۔
کڑاہی میں تیل گرم کریں اور درمیانی آنچ پر رولز کو سنہری اور کرسپی ہونے تک تلیں۔
کریسپی چکن رولز تیار ہیں۔ انہیں گرم گرم ہری چٹنی، کیچپ یا گارلک ساس کے ساتھ پیش کریں۔














