
کازان: روس میں جاری ہاکی نیشنز کپ 2026 میں پاکستان وائٹ ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثمرقند ہاکی ٹیم کو 1-6 سے شکست دے دی۔
کازان فیلڈ ہاکی سینٹر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔ قومی ٹیم کی جانب سے عثمان اشرف اور عبدالوھاب نے دو، دو گول اسکور کیے، جبکہ تیمور، اسرار اور عاطف نے ایک، ایک گول کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستانی ٹیم نے میچ کے دوران بہترین تال میل اور مؤثر حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثمرقند کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور مقابلہ 1-6 سے اپنے نام کرلیا،ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق پاکستان وائٹ ہاکی ٹیم اب یکم ستمبر کو میزبان روس کی قومی ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی۔ قومی ٹیم کی قیادت اور کوچنگ کی ذمہ داریاں اولمپین کامران اشرف کی زیر نگرانی جاری ہیں۔



































