کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا
ہونے کے بعد آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 500 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق تازہ اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 3 لاکھ 90 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس نرخ 115 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 676 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔


































