دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا
مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
بھارت اے کی جانب سے دیا گیا 318 رنز کا ہدف سری لنکا نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 42ویں اوور کی تیسری گیند پر حاصل کرلیا۔
اس سے قبل بھارت اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 317 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے ابھیشیک شرما 78 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ شہباز احمد نے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کپتان تلک ورما نے 53 اور وائیبھو سوریاونشی نے 40 رنز اسکور کیے۔
سری لنکا کی جانب سے رویندو فرنینڈو، جنیتھ لیاناگے اور نیپن دھننجیا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ گروکا سنکیتھ اور لہیرو سمارا کون نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
318 رنز کے تعاقب میں سری لنکن اوپنرز نے بھارتی بولرز کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچریاں اسکور کیں۔ لاستھ کراس پلے اور سائنتھ جیاوردھنے نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ نشان مدھوشکا نے 58 اور کپتان پوون رتنا نائیکے نے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔
فائنل میں سری لنکا اے کا مقابلہ پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا، جس کا فیصلہ کل ہوگا۔



































