
کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی
ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 11 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 25 نومبر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 936 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 9 ہزار 860 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 20 ہزار 589 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 115 ڈالر کم ہونے کے بعد 3 ہزار 514 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ میں آنے والی گراوٹ کے بعد سامنے آئی ہے۔



































