
اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا
باضابطہ اعلان کر دیا ۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں اسٹار پلیئر فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال کی شاندار کارکردگی کا صلہ دیتے ہوئے انہیں اعلیٰ ترین ‘اے’ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے،ان کھلاڑیوں کو مسلسل بہتر کھیل اور میدان میں بہترین نتائج فراہم کرنے کے اعتراف میں اس اہم درجے میں جگہ دی گئی ہے۔
اسی طرح پی سی بی نے ‘بی’ کیٹیگری میں منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو اور سدرہ امین کی جگہ برقرار رکھی ہے، جبکہ عائشہ ظفر، گل فیروزہ اور صدف شمس کو ‘سی’ کیٹیگری کا حصہ بنایا گیا ہے۔خواتین کرکٹرز کیلئے جاری کیے گئے یہ تمام سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون 2027 تک کے طویل دورانیے کے لیے مؤثر رہیں گے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ مرکزی معاہدوں کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب اور مختلف کیٹیگریز کے تعین میں ان کی حالیہ فارم، جسمانی فٹنس اور گزشتہ میچوں میں انفرادی کارکردگی کو بنیادی معیار بنایا گیا ہے۔


































