
کراچی ( ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں منہدم ہونے والی چھ منزلہ عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں نکال لی
گئی ہیں جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد گیارہ ہوگئی ۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں چودہ افراد زخمی ہوئے جب کہ گیارہ افراد اب بھی لاپتا ہیں، ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اس دوران انتہائی احتیاط برتی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہیوی مشینری کے بجائے دستی طریقے سے ملبہ ہٹانے اور تلاش پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے، کیونکہ مشینری کے استعمال سے لاشوں کو نقصان پہنچنے اور عمارت کا باقی ڈھانچہ مزید گرنے کا خدشہ ہے۔ تاہم، سرچ آپریشن کے لیے ملبے میں مخصوص راستے اور جگہیں بنائی گئی ہیں،ادھر گزشتہ روز حادثے کے چوون گھنٹے بعد عادل نامی شخص کو زندہ نکالا گیا تھا، جو عمارت گرنے کے وقت وہاں ماربل کا کام کر رہا تھا۔


































