کراچی(رنگ نوڈاٹ کام ) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے کہا کہ شہر میں سگ گزیدگی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو
گیاہے۔اس کی روک تھام ناگزیرہے۔ یہ بات انہوں نے رنگ نو ڈاٹ کام سے خصوصی بات چیت کرتے ہوے کہ،انہوں نے کہا کہ سابق ناظم کراچی کے دور میں کتامارمہم بھرپور انداز میں چلائی گئی تھی ،مگر اس کے بعد یہ مہم نہیں دیکھی گئی۔
انہوں نے کہا کہ شہر کے گلی محلوں میں آوارہ کتوں کی بہتات ہےاوروہ خواتین ،بچوں کو نشانہ بناتے ہیں۔سیکڑوں افراد سگ گزیدگی کاشکار ہوکر اسپتالوں میں داخل ہوچکے ہیں،جہاں انہیں علاج کی سہولتوں کے حصول میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انتخاب عالم سوری نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق شہر میں 20لاکھ سے زائد آوارہ کتے ہیں جن کی وجہ سے شہر کے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں اورشہر بھر سے تقریباً یومیہ 100 افراد سگ گزیدگی کا شکار ہو کر اسپتالوں میں داخل ہوتے ہیں جبکہ ٹھیک علاج نہ ہونے سے بہت سے لوگ جان کی بازی ہار جاتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ شہری حکومت کی اس جانب کو ئی توجہ نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ سگ گزیدگی کا خاتمہ شہری حکومت کی ذمہ داری ہےاوریہ عوام کا بنیادی حق ہے کہ وہ بلاخوف خطر زندگی بسر کرسکیں ۔انتخاب عالم سوری نے میئر کراچی ودیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں فوری اپنا کردار اداکریں۔