خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن کے47 ویں مفت آئی ومیڈیکل کیمپ کا انعقاد

کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام )خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانی وچیئرمین وممتاز سماجی رہنما زاہد رحیم

نے آدمجی آئی ہسپتال دھوراجی، ڈاکٹر وسیم ہاشم الٹرا سائونڈ لیب، نوشابہ ناز فائونڈیشن اور کالونی  یوتھ اسپورٹس  ویلفئیر آرگنائزیشن  کے تعاون سے 47 واں مفت آئی ومیڈیکل کیمپ کالونی اسپورٹس ملیر میں منعقد کیا

کیمپ میں  میمن میڈیکل کمپلیکس کے  ایم ایس ڈاکٹرمدد علی بگھیو، ڈاکٹر سجاد قادر، ڈاکٹر محمد رضوان اللہ خان، این بی پی آفیسرایسوایشن کےسربراہ گلفرازاحمد خان، صابر خاں ایڈووکیٹ، عارف مصطفائی قادری، سابق کونسلر شکیل احمد راہی،  جاوید سعید قادری، جامعہ کراچی شعبہ سوشل ورک ڈپارٹمنٹ کی طلباو طالبات رومیصا،ردا فاطمہ، سلیم ،حمید وارثی ،محمد شاہد ،سلمان پٹنی ، عدیل شیخ اور دیگرشخصیات نے دورہ کیا اورکیمپ میں مریضوں کودی جانےوالی سہولیات کا معا ئنہ کیا۔47 ویں مفت آئی و الٹرا ساوںڈ کیمپ میں آدم جی آئی ہسپتال دھوراجی کےڈاکٹرعبدالحئی نے  215 مریضوں کا معائنہ کیا اور 39 مریضوں میں موتیا کی تشخیص کی گئی ۔

 ڈاکٹروسیم الٹرا ساوئونڈ لیب کی ٹیم نے ڈاکٹر ذلیخا کی سربراہی میں  ضروت مند مریضوں کے جگر ، گردہ، معدہ کا الٹرا سائونڈ کیا۔ تمام مریضوں کا بلڈ شوگر ٹیسٹ  کیا گیا اور انکو ادویات و عینک بھی مفت فراھم کی گئیں۔

مہمانان خاص  ڈاکٹر مدد علی بگھیو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس میڈیکل کیمپ میں آکر بڑی خوشی ہوئی ہے اورآئندہ میمن میڈیکل کمپلیکس  بھرپورتعاون کرےگا اورانشا اللہ زاہد رحیم کے ساتھ مل کرمیگا فری میڈیکل کیمپ منعقد کریں گے اور غریب  ضروت مندوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرین گے ۔

انہوں نےکہا کہ خدمت عوام ویلفیئر  آرگنائزیشن کی جانب سے( گولڈن جوبلی ) 50 ویں  میڈیکل کیمپ کوخوبصورت ، تاریخی اور  میگا ایونٹ بنائیں گے۔

گلفراز احمد خان نے مستقل مزاجی سے مسلسل فری آئی میڈیکل کیمپ منعقد کرنے پر خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن کی پوری ٹیم ،  کالونی اسپورٹس یوتھ ویلفیئر آرگنائیزیشن کے سکریٹری ضمیر الاسلام، محمد عاصم علوی کو 47 ویں مفت آئی و میڈیکل پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے کےساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

کیمپ میں  وسیم الدین، میمون اسلام، حنا، محمد طلحہٰ، محمد وقار، شارق ، عادل نور ، محمد شکیل، مہران، شاہ رخ اور دیگر کارکنان نے خدمات انجام دیں۔