کراچی (رنگ نوڈاٹ کام ) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت مہنگا ئی کیخلاف جاری مہم کے سلسلے ایمپریس مارکیٹ
کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہر ے میں ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے عہدے داران ،کارکنان اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی ۔
مظاہرین ٹیکس واپس لو،ٹیکس کی بھرمارہائے ہائے،مہنگی روٹی ،مہنگی دواکے نعرے لگارہے تھے اور حکومت سے ٹیکس واپس لینے اورعوام کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کررہے تھے ۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہو صدر نیٹ ورک نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ٹیکسز کے نفاذ کے بعد مہنگا ئی میں اضافہ ہوگیا اورغریب آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ،عوام میں مایوسی کے سائے ہیں ۔حکومت سے وابستہ توقعات پوری نہیں ہوسکیں ۔
مظاہرے سے جنرل سیکریٹری شہزادمظہر، انجینئر وسیم ،شفق اللہ اسماعیل ،رفعت اعوان ایڈووکیٹ ،ارشد شیخ ،عابد سہگل ،حاجی شریف ، رعنا عرفان ،راجہ شفقت علی نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر پرویز سلیمان و دیگر موجود تھے۔
انتخاب عالم سوری نے کہا کہ ہیومن رائٹس نیٹ ورک مہنگائی کیخلاف مہم چلارہی ہے ،مہنگائی سے غریب طبقہ مہنگا ئی کے ہاتھوںبری طرح سے متاثر ہے ،15000اجرت کمانے والافرد خاندان کی کیسے کفالت کرسکتا ہے ۔انہوں نے کہ ٹیکسز کے نفاذ کے بعد کھانے پینے کیا اشیا،کپڑے،جوتے،دودھ ،پانی بیکری کی اشیااورگوشت سمیت ہرچیز مہنگی ہوگئی ہے ،غریب آدمی انہیں خریدنے سے محروم ہے۔
شہزاد مظہر نے کہا کہ مایوسیوں اور گھریلو حالات سے تنگ لوگ خو دکشی پر مجبور ہورہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مہم کے ذریعے ہم اپنا پیغام حکومتی ایوانوں تک پیغام پہنچانا چاہتے ہیںتاکہ ملک کے غریب طبقے کا بھی احساس کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس نیٹ ورک مہنگائی کیخلاف اپنی مہم جاری رکھے گی ۔
اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت غریب کو ریلیف دینے میں ناکام ثابت ہوئی ہے بدلے میں مختلف ٹیکسز لگا کرمہنگا ئی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہر طرح کے ٹیکس واپس لے کر عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے۔