کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام ) رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی وچیئر مین رحمت بھائی نے کہا ہے کہ ہیو میو کلینک
کے قیام کے بعد ایلو پیتھک ڈسپنسری کاآغاز کیا جائے گا ۔ٹرسٹ لوگوں کو صحت کی مفت سہولتیں فراہم کرنا چاہتا ہے ،ٹرسٹ کے کاموں کو وسعت دی جائے گی ۔
یہ بات انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہی ۔اجلاس میں جنرل سیکریٹری خالد صدیقی ،سابق ٹاون ناظم شفیق الرحمن عثمانی ،منظرعالم ،خازن منیراحمد،انتصار احمد غوری اور ڈاکٹرخالد محمود نے شرکت کی ۔
اجلاس میں ٹرسٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اوراس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا،دفتر کے اطراف اورعلاقے میں بلدیہ کی جانب سے صحت وصفائی کے اقدامات نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ۔رحمت بھائی کا کہنا تھا کہ ٹرسٹ کے ماموں کو وسعت دینا چاہتے ہیں ۔ٹرسٹ کمزورطبقے کیلئے کام کررہا ہے ۔
شفیق الرحمن عثمانی نے کہا کہ ٹرسٹ کی کاوشیں قابل قدر ہیں ۔خالدصدیقی نے کہا کہ ٹرسٹ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہمارا مشن ہے۔
منظر عالم نے کہاایلو پیتھک ڈسپنسری میں ماہر ڈاکٹر فراہم کریں گے تاکہ لوگوں کو طبی سہولتیں فراہم کی جاسکیں ۔انتصاراحمد غوری کا کہنا تھا ٹرسٹ کے شعبہ تعلیم کے تحت اساتذہ کی تربیت کیلئے پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا ۔