اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

ریاست دفاعی بنیادوں پر اتنی مضبوط ہو کہ دوسروں کی حملہ کرنے کی جرأت نہ ہو۔ اس کو آج کے زمانے میں ڈیٹرنس کہا جاتا ہے۔ قرآن مجید مسلمانوں کو قوت و تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت دیتا ہے تاکہ دشمن پر ہیبت قائم رہے۔ان خیالات کا اظہار معروف مصنفہ اور تاریخ دان پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر نے کیا۔

وہ گزشتہ روز ہمدرد کارپوریٹ ہیڈ آفس میں منعقدہ ہمدرد شوریٰ کراچی کے اجلاس سےبہ حیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہی تھیں۔اجلاس کی صدارت سابق گورنر سندھ اسپیکر جنرل (ر) معین الدین حیدر نے کی۔ اجلاس کا موضوع ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد کا منتخب کردہ ’’اسلام امن اور محبت کا مذہب ‘‘ تھا۔

پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر نے کہاکہ اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے، جس کی بنیاد انسانی فلاح اور باہمی احترام پر قائم ہے۔ لفظ اسلام خود سلامتی سے ماخوذ ہے اورایمان بھی امن و اطمینان کے مفہوم کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ یہ محض لسانی بحث نہیں بلکہ ایک مکمل فکری و اخلاقی بیانیہ ہے، جو فرد اور معاشرے دونوں کی تشکیل کرتا ہے۔ قرآن و حدیث اور اسلامی تاریخ اس حقیقت پر شاہد ہیں کہ اسلام رواداری، عدل اور حسنِ سلوک کا علمبردار ہے۔اسلامی تعلیمات کے مطابق ایک مسلمان ریاست کی خارجہ پالیسی کا اولین اصول یہ ہونا چاہیے کہ وہ دنیا کے لیے امن اور سلامتی کی علامت ہو، خواہ معاملہ مسلمان ممالک سے ہو یا غیر مسلم اقوام سے۔ تاہم اگر کوئی فریق جارحیت اختیار کرے اور امن سے رہنے پر آمادہ نہ ہو تو دفاع کی تیاری ناگزیر ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآنِ مجید (سورۃ الانفال) میں اسی اصول کے تحت قوت کی تیاری کی ہدایت بھی دی گئی ہے، تاکہ دشمن کو جارحیت سے روکا جا سکے، مگر ساتھ ہی یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ اگر مخالف صلح کی طرف مائل ہو تو امن کو فوراً قبول کیا جائے۔اسلام نے جنگ کے تصور کو بھی ایک متوازن اور اخلاقی بنیاد فراہم کی ہے۔ جنگ کو کسی طور مطلوب یا پسندیدہ عمل قرار نہیں دیا گیا بلکہ اسے ایک ناگزیر مصیبت سمجھا گیا ہے، جس سے حتی الامکان بچنا چاہیے۔ صرف اس صورت میں اس کی اجازت دی گئی ہے جب ظلم، فساد اور ناانصافی حد سے بڑھ جائے اور امن کے تمام راستے مسدود ہو جائیں۔ حتیٰ کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی دشمن سے ٹکراؤ کی خواہش سے منع فرمایا اور صبر و تحمل کی تلقین کی۔اسلامی فلسفۂ جنگ کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ اس میں قوت کے استعمال کو محدود رکھا گیا ہے۔ صرف اتنی ہی طاقت استعمال کرنے کی اجازت ہے جتنی دفعِ شر کے لیے ضروری ہو، اور کارروائی صرف انہی افراد تک محدود رکھی جائے جو عملاً جنگ میں شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں، عورتوں، بچوں، عبادت گاہوں، اہلِ علم اور معاشرتی ڈھانچے کو نقصان پہنچانا صریحاً ممنوع ہے۔اس کے برعکس، آج کی دنیا میں جنگ کا جو نقشہ ابھر کر سامنے آتا ہے، اس میں بالخصوص اسرائیل کی جانب سے شہری آبادیوں، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنانا ایک عام امر بنتا جا رہا ہے، جو انسانی اقدار کے سراسر منافی ہے۔ اسلام اور اسلاف کی تعلیمات اس طرزِ عمل کی سختی سے نفی کرتی ہیں اور جنگ میں بھی اخلاق، عدل اور انسانیت کے دائرے کو برقرار رکھنے پر زور دیتی ہیں۔یوں اسلام کا تصورِ جنگ تباہی، انتقام یا غلبہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں، بلکہ امن کے قیام، ظلم کے خاتمے اور انسانی وقار کے تحفظ کا ایک محدود اور اصولی راستہ ہے۔ اصل مقصد ہمیشہ صلح، توازن اور ایک پُرامن عالمی معاشرے کا قیام ہے۔

بریگیڈیئر (ر) طارق خلیل نے کہا کہ نئی نسل عملی طور پر اسلامی اقدار سے دور ہورہی ہے۔ تعلیمی اداروں میں اخلاقی تربیت، تاریخ اور زبان کی تعلیم کو نظرانداز کر دیا گیا ہے، جس کے باعث طلبہ اپنی تہذیبی اور فکری بنیادوں سے الگ ہوتے جا رہے ہیں۔ تعلیمی نظام میں ایسی اصلاحات کی جائیں جو نئی نسل کو اپنی تاریخ، اقدار اور اسلامی تہذیبی شناخت سے جوڑ سکیں، تاکہ ایک متوازن، باوقار اور ہم آہنگ معاشرہ تشکیل پا سکے۔

ڈاکٹر امجد جعفری نے کہااکثر لوگ اسلام کی تعلیمات کو نہ صحیح طور پر سمجھ پاتے ہیں اور نہ ہی انہیں اپنی عملی زندگی میں پوری طرح اختیار کرتے ہیں۔ نتیجتاً امن، محبت اور رواداری کا وہ پیغام، جو اسلام کی اصل روح ہے، معاشرے میں نمایاں نہیں ہو پاتا اور معمولی اختلافات بھی نزاع کی صورت اختیار کر لیتے ہیں۔قرآنِ مجید بارہا اس امر کی تلقین کرتا ہے کہ انسان اپنے والدین، رشتہ داروں، یتیموں اور دیگر افراد کے ساتھ حسنِ سلوک اختیار کرے، نیکی میں ایک دوسرے سے سبقت لے اور تمام انسانوں کے ساتھ عدل و احسان کا رویہ اپنائے۔ اسی طرح مومنین کو باہم بھائی چارے اور انکساری کے ساتھ زندگی گزارنے کی ہدایت دی گئی ہے۔بدقسمتی سے ہم قرآن کو محض ثواب کے لیے پڑھتے ہیں، مگر اس کی عملی ہدایات کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔ اگر ہم ایک پُرامن اور محبت بھرا معاشرہ قائم کرنا چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ ہم اسلامی تعلیمات کو محض الفاظ تک محدود نہ رکھیں بلکہ انہیں اپنے کردار اور اجتماعی رویّوں میں حقیقی طور پر نافذ کریں۔

اجلاس میں جنرل (ر) معین الدین حیدر ،سینیٹر عبدالحسیب خان، کموڈور(ر)سدید انور ملک، انجینئر ابن الحسن، پروفیسر ڈاکٹر عامر طاسین، بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر ریاض الحق اور ڈپٹی اسپیکر شوریٰ کرنل (ر) مختار احمد بٹ نے بھی اظہار خیال کیا۔

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کتابوں سے محبت (عائشہ بی / کراچی )

عائشہ بی

اچھی کتاب اچھی ساتھی ہوتی ہے ۔ کتاب اور انسان کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے

... مزید پڑھیے

والدین کو زندہ درگور نہ کریں (زین صدیقی)

زین صدیقی

جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس کی ایک ویڈیو نظر سے گزری جس میں وہ بوڑھے ماں باپ کے ساتھ ان کے ہم آواز ہوکر ایک اپیل کر رہے

... مزید پڑھیے

میں ایک مزدور ہوں (نگہت فرمان)

نگہت فرمان

میں ایک مزدور ،ہوں ان لاکھوں لوگوں میں سے ایک جنہیں نام سے نہیں، کام سے پہچانا جاتا ہے۔

... مزید پڑھیے