
تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر
کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ جہاز چین سے ایران کی جانب آ رہا تھا جب اسے نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے یہ اقدام “میری ٹائم ڈکیتی” کے مترادف ہے، جس کا بھرپور جواب دیا جائے گا، اور ایران جلد جوابی کارروائی کرے گا۔دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر ایرانی جہاز کو قبضے میں لیا گیا۔
ایرانی حکام نے مزید بتایا کہ امریکی حملے کے بعد ایرانی فورسز نے ردعمل دیتے ہوئے چند امریکی بحری جہازوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے، جنہیں مؤثر انداز میں انجام دیا گیا۔




































