
لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
صوبائی وزیرِ تعلیم پنجاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس‘ پر جاری پیغام میں بتایا کہ صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 22 دسمبر سے 10 جنوری تک بند رہیں گے۔
قبل ازیں بعض اطلاعات میں تعطیلات 23 دسمبر سے 11 جنوری تک بتائی گئی تھیں، تاہم حکومت نے وضاحت کرتے ہوئے حتمی تاریخیں جاری کر دیں۔ اس فیصلے کا مقصد شدید سردی کے باعث طلبہ کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا اور انہیں آرام کے ساتھ نئے تعلیمی سیشن کے لیے تیار ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔




































