رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا       افغانستان میں دہشت گردگروہوں کی موجودگی ،رکن ممالک کو خطر ہ ہے : سربراہ سلامتی کونسل       وزیراعظم شہباز شریف اورقطری وزیرداخلہ کےدرمیان اہم ملاقات،داخلی سیکیورٹی امورپرتبادلہ خیال       یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی       ستائیسویں ویں ترمیم کے متعلق بیان سے بلاول بھٹو کی نااہلی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے: رانا ثنا اللہ    :تازہ ترین
جمعہ ۲۰ ، نومبر ، ۲۰۲٦
  • بلاگ
  • انٹرویو
  • تعلیم
  • شعروادب
  • فن و فنکار
  • تجارت
  • کھیل
  • دنیا
  • شہر شہر
  • صفحہ اول

 رنگ نو    Rang e Nau رنگ نو    Rang e Nau رنگ نو    Rang e Nau

`

 

 

 

 

کشمیر بند
۲٦٦۴
دن

دین و دنیا

حمد و نعت

تجارت

دسترخوان

سماجی سرگرمیاں

سچی کہانیاں

گھریلو ٹوٹکے

بچوں کی محفل

نئی کتب

ابھی قلم اٹھا یے

ضرورت براۓ نمائندہ گان

کھیل
جمعہ, ۲۰ نومبر ۲۰۲٦
9 :پڑھی گئی

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive ...

رائزنگ اسٹارزایشیا کپ: (اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

نے ہانگ کانگ کے خلاف آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں اپنے سفر کا شاندار آغازکیا۔

بنگلا دیش اے نے دو سوبیس رنز کا ہدف محض دو وکٹوں کے نقصان پر اکتالیسویں اوور میں حاصل کرلیا۔ کامیابی میں کپتان سیف حسن اور یاسر علی کی عمدہ بیٹنگ نے کلیدی کردارادا کیا۔

اس سے قبل ہانگ کانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹیں کھو کر دو سو انیس رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ انشے رتھ نے ستتر رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ اعزاز خان نے سڑسٹھ رنز بنا کر ٹیم کے اسکور کو سہارا دیا۔

ہانگ کانگ کی اننگز میں انشے رتھ اور اعزاز خان کے درمیان چوتھی وکٹ پر ایک سو اٹھائیس رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی، جس کی بدولت ٹیم ایک قابلِ مقابلہ ہدف دینے میں کامیاب رہی۔

بنگلا دیش اے کی جانب سے اقبال حسین ایمن نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور تینتیس رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کرکے حریف ٹیم کی پیش قدمی روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

جواب میں بنگلا دیش اے کے بلے بازوں نے ہدف کے تعاقب میں ابتدا سے ہی مضبوط کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کپتان سیف حسن نے شاندار فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھیاسی رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ یاسر علی نے اکہتر رنز کے ساتھ بھرپور معاونت فراہم کی۔

دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کلیے ایک سو تیرہ رنز کی ناقابلِ شکست شراکت داری قائم کی اور ٹیم کو کسی مشکل کے بغیر فتح سے ہمکنار کردیا۔

اس طرح بنگلا دیش اے نے افتتاحی مقابلے میں شاندار کامیابی حاصل کرکے رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں اپنی موجودگی کا بھرپور احساس دلایا، جبکہ ہانگ کانگ کو ایونٹ کے پہلے ہی میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

 

Twitter
  • اگلا

`

 

 

 

 

کشمیر بند
۲٦٦۴
دن

دین و دنیا

حمد و نعت

تجارت

دسترخوان

سماجی سرگرمیاں

سچی کہانیاں

گھریلو ٹوٹکے

بچوں کی محفل

نئی کتب

ابھی قلم اٹھا یے

ضرورت براۓ نمائندہ گان

  • رابطہ
  • شعروادب
  • انٹرویو
  • بلاگ
  • رائٹرزفورم
  • بچوں کی محفل
  • تجارت
  • فن و فنکار
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • دنیا
  • شہر شہر
  • سچی کہانیاں
  • دسترخوان
  • سماجی سرگرمیاں

© ۲۰۱۹ جملہ حقوق محفوظ ہیں. رنگ نو

  • بلاگ
  • انٹرویو
  • تعلیم
  • شعروادب
  • فن و فنکار
  • تجارت
  • کھیل
  • دنیا
  • شہر شہر
  • صفحہ اول