
نیویارک ( ویب ڈیسک،فوٹو فائل )اقوام متحدہ(یواین )کی سلامتی کونسل کی سربراہ سانیتا پاولیوٹا ڈیس لینڈیس نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی
موجودگی کے باعث رکن ممالک کو دہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ داعش خراسان نے افغانستان سے باہر کے علاقوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہےجب کہ تحریک طالبان پاکستان بھی ایک سنگین خطرہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو طالبان کی جانب سے رسدی اور عملی معاونت حاصل ہے اور ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں کئی مہلک حملے کیے ہیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر سید حیدر شاہ نے کہا کہ عالمی سطح پر بدلتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔




































