محمد سرور شہید نشان حیدر( اول)

عصمت اسامہ

مملکتِ خداداد پاکستان جس کی بنیاد کلمہء طیبہ پر رکھی گئی اور جس کی خاطر ہمارے اسلاف نے لاکھوں جانیں قربان کرکے یہ خطہء پاک حاصل کیا ،اس کی

حفاظت ،دفاع اور سلامتی کی خاطر وطن کے بیٹے آج بھی قربان ہورہے ہیں۔ تاریخ کے سنہری اوراق میں وہ سب شہداء اور غازی وطن عزیز کے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے اپنے وجود کو حصار بناکر اسے دشمن سے محفوظ رکھا ہے۔ اپنے وطن کی حفاظت کی خاطر جینا ایک فرض بھی ہے اور اعزاز بھی ہے۔ وہی قومیں سربلند اور سرخرو رہتی ہیں جو قوم و ملت کی عزت و حرمت کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار رہتی ہیں۔

قیام پاکستان کے وقت سے ہی دشمن ملک بھارت مختلف حیلے بہانوں سے اسے ختم کرنے کے درپے ہے۔انگریزوں اور ہندوؤں کی ملی بھگت سے کئی مسلمان ریاستوں کو بزور_جبر ہندوستان میں شامل کرلیا گیا حالانکہ اصولی طور پر ان کا الحاق پاکستان سے بنتا تھا۔گورداسپور اور کشمیر کی ریاستیں ان میں شامل تھیں ۔ وسائل کی تقسیم میں بھی صریح نا انصافی اور تعصب سے کام لیا گیا۔پاکستان کو اس کے جائز اثاثوں سے قصداً محروم رکھا گیا۔ اسی وجہ سے کئی جنگیں دونوں ممالک کے مابین لڑی جاچکی ہیں کہ بھارت نے ابھی تک پاکستان کو قبول نہیں کیا ہے۔ یہ اس دور کا ذکر ہے جب پاکستان کو بنے ہوئے ایک سال بھی نہیں گذرا تھا۔ جولائی 1948ء کی بات ہے جب کشمیر میں تعینات فوجی کمانڈر نے ایک ہنگامی میٹنگ میں بھارتی جھڑپوں اور بلا اشتعال فائرنگ کے بارےمیں بریفننگ دی۔ اس محاذ کو محفوظ بنانے کے لئے دفاعی حکمتِ عملی بنانا ضروری ہوگیا تھا۔ کمانڈر نے اس اہم ٹاسک کے لئے کیپٹن محمد سرور کو منتخب کیا۔

راجہ محمد سرور تحصیل گوجرخان ضلع راولپنڈی کے ایک گاؤں سنگھوری میں 10نومبر 1910 میں ایک راجپوت گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام راجا محمد حیات خاں تھا۔ پہلا نشان حیدر پانے والے کیپٹن راجا محمد سرور شہید نے اپنی ابتدائی تعلیم گورنمنٹ زمیندرہ اسلامیہ ہائی اسکول دسوہہ، فیصل آباد سے حاصل کی۔ 1929ء میں انہوں نے فوج میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کی تھی۔بچپن ہی سے ان کی طبیعت میں جرات، نظم و ضبط اور وطن سے محبت نمایاں تھی۔ وہ عام انسانوں کی طرح صرف اپنی زندگی گزارنے کے خواہش مند نہ تھے بلکہ اپنے وطن کی حفاظت کو اپنی زندگی کا مقصد سمجھتے تھے۔ اسی جذبے کے تحت وہ برطانوی ہند کی فوج میں شامل ہوئے اور بعد ازاں قیامِ پاکستان کے بعد پاک فوج کا حصہ بن گئے۔
1948ء کی جنگِ کشمیر میں محمد سرور کا معرکہء شجاعت تاریخِ پاکستان کا ایک ایسا باب ہے جسے پڑھ کر آج بھی خون گرم ہو جاتا ہے۔ یہ وہ وقت تھا جب نوزائیدہ پاکستان اپنے قیام کے فوراً بعد دشمن کے ناپاک عزائم کا سامنا کررہا تھا۔ کشمیر کی وادیوں میں برفیلے پہاڑ، خطرناک گھاٹیاں اور دشمن کی مضبوط چوکیاں پاکستانی سپاہیوں کے راستے میں دیوار بنی ہوئی تھیں۔

جولائی 1948ء میں کشمیر کے اُڑی سیکٹر میں دشمن نے ایک نہایت مضبوط مورچہ قائم کر رکھا تھا۔ اس مورچے کے گرد خار دار تاریں، بارودی رکاوٹیں اور مشین گنوں کی قطاریں نصب تھیں۔ دشمن بلند پہاڑی پر بیٹھا تھا جبکہ پاکستانی سپاہیوں کو نیچے سے چڑھائی کرکے حملہ کرنا تھا۔ ہر طرف گولیوں کی بارش ہورہی تھی، توپوں کی گھن گرج پہاڑوں سے ٹکرا کر فضا کو دہلا رہی تھی۔

ایسے خوفناک ماحول میں محمد سرور اپنی پلاٹون کے ساتھ آگے بڑھے۔ ان کے چہرے پر خوف نہیں بلکہ ایمان کی روشنی تھی۔ انہوں نے بزبان عمل پکارا: “وطن کی عزت ہماری جانوں سے زیادہ قیمتی ہے۔”پھر وہ رینگتے ہوئے دشمن کی خار دار تاروں تک پہنچے تاکہ راستہ صاف کرسکیں۔ دشمن مسلسل فائرنگ کررہا تھا۔ گولیاں پتھروں سے ٹکرا کر چنگاریاں پیدا کررہی تھیں، مگر محمد سرور بغیر پرواہ کئے آگے بڑھتے رہے۔جیسے ہی راستہ کچھ صاف ہوا، پاکستانی جوان “اللہ اکبر” کے نعروں کے ساتھ دشمن پر ٹوٹ پڑے۔ محمد سرور خود سب سے آگے تھے۔ وہ اپنے ساتھیوں کا حوصلہ بڑھاتے اور دشمن کی پوزیشنوں کی نشاندہی کرتے رہے۔

اسی دوران دشمن کی ایک گولی ان کے سینے میں لگی۔ خون بہنے لگا، مگر انہوں نے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود وہ لڑتے رہے، آخری لمحوں میں بھی ان کی نگاہیں دشمن کے مورچوں پر جمی رہیں، انھوں نے گرتے گرتے بھی دشمن پر بھرپور برسٹ مارا حتیٰ کہ دشمن اپنے مورچے چھوڑ کر بھاگ گیا۔27 جولائی 1948ء کو وہ وطن پر قربان ہوگئے، مگر ان کی قیادت اور جرات نے پاکستانی جوانوں میں ایسا جوش بھر دیا کہ دشمن کے مورچے فتح ہوگئے۔

عشق کی اک جست نے کردیا قصہ تمام
اس زمین و آسماں کو بے کراں سمجھا تھا میں

محمد سرور کی شہادت صرف ایک سپاہی کی موت نہ تھی بلکہ ایک ایسا چراغ تھا جس نے پوری قوم کے دل روشن کردیے۔ ان کی قربانی نے ثابت کردیا کہ:ایمان سے بڑی کوئی طاقت نہیں۔
وطن کے محافظ تعداد نہیں، جذبے سے جنگ جیتتے ہیں۔شہید کبھی مرتے نہیں، وہ قوموں کی روح بن جاتے ہیں۔ محمد سرور جیسے شہداء نے اپنے خون سے آزادی کی سحر کو روشن کیا۔ آج بھی جب پاک فوج کے جوان سرحدوں پر کھڑے ہوتے ہیں تو محمد سرور شہید کی جرات ان کے حوصلوں میں زندہ محسوس ہوتی ہے۔

ان کی شان دار خدمات پر انھیں ریاست_ پاکستان کی جانب سے پہلا نشان_حیدر دیا گیا جو ایک پروقار تقریب میں ان کی اہلیہ نے وصول کیا۔ یہ اعزاز اور تمغے درحقیقت اس بات کی علامت ہیں کہ ہم اپنے سپاہیوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں جنہوں نے قوم کے مستقبل کی خاطر اپنا "آج" قربان کیا۔

یہ نشان_حیدد نظریہء پاکستان کی علامت یوں بھی ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس پر کوئی دشمن قابض نہیں رہ سکتا، جلد یا بدیر کشمیر بھارتی قبضے سے آزاد ہوکر رہے گا۔ ان شاءاللہ

بحیثیت قوم ہمارا فرض ہے کہ جب بھی سبز ہلالی پرچم ہوا میں لہراتا دیکھیں تو یاد رکھیں کہ اس کے رنگ میں اپنے بیٹوں کا لہو شامل ہے۔ محمد سرور جیسے جان بازوں نے اپنی جانیں دے کر ہمیں امن، آزادی اور وقار عطا کیاہے۔ اگر قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھیں تو کوئی طاقت انہیں شکست نہیں دے سکتی۔

خون شہیداں سے ہے زمیں میں حیات جاوداں
وطن محفوظ رہتا ہے بڑی قربانیوں کے بعد

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 :ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

... مزید پڑھیے

ویز ے کی غلط معلومات : کرکٹر حمزہ نذر کو 2 سال کی پابندی کی سز امیں معافی مل گئی

لاہور( شوبز ڈیسک )ویزے کیلئے غلط معلومات فراہم کرنے پر 2 سالہ پابندی کا سامنا کرنے والے حمزہ نذر کو معافی مل گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی سی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

محمد سرور شہید نشان حیدر( اول) (عصمت اسامہ)

عصمت اسامہ

مملکتِ خداداد پاکستان جس کی بنیاد کلمہء طیبہ پر رکھی گئی اور جس کی خاطر ہمارے اسلاف نے لاکھوں جانیں قربان کرکے یہ خطہء پاک حاصل کیا ،اس کی

... مزید پڑھیے

خون سستا انصاف مہنگا (نازش مرتضٰی )

  نازش مرتضٰی

کراچی کی سڑکوں پر چلتے ہوئے اب شہریوں کو صرف ٹریفک جام، ٹوٹی ہوئی سڑکوں اور دھول مٹی سے نہیں بلکہ ہولناک  موت سے بھی خوف محسوس

... مزید پڑھیے

یوم مرد۔۔۔ میرے اباجان (بلاک)

 ثروت کوثر

دنیا کا پہلا مرد جو میری زندگی میں آیا وہ میرا عظیم والد محترم ،میرا رہنما اور میرااستاد اور اپنی شخصیت میں ایک بہترین تربیت گاہ ۔۔۔۔۔

... مزید پڑھیے