
لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ
جب وہ آٹھ ماہ کی حاملہ تھیں تو ان کے سابق شوہر سمیع رشید نے ان پر تشدد کیا۔
سحر حیات، جنہوں نے 2023ء میں سوشل میڈیا اسٹار سمیع رشید سے شادی کی، جلد ہی اس جوڑی کے چرچے ہر طرف ہونے لگے، ان کی شادی میں سوشل میڈیا کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی، جس کے باعث یہ رشتہ خاصی توجہ کا مرکز بنا رہا,تاہم یہ رشتہ زیادہ عرصہ قائم نہ رہ سکا اور بالآخر 2025ء میں سحر حیات نے خلع لے کر علیحدگی اختیار کر لی۔
حال ہی میں سحر حیات نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے خلع کی اصل وجوہات پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے ازدواجی مسائل کا ذکر کیا تو جواب میں سمیع رشید نے ان پر اپنے والدین کے ساتھ نامناسب رویہ رکھنے کے الزامات عائد کر دیے,سحر حیات کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، جہاں صارفین اس معاملے پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔




































