ناول ’’لا یموت‘‘ — کا فکری جائزہ

ڈاکٹررانا خالد محمود

کسی بھی کثیر الجہتی مصنف کی تخلیقات کا مطالعہ، ان پر تبصرہ یا تنقیدی و تحقیقی نقطۂ نظر سے اظہارِ خیال کرنا بلاشبہ ایک دشوار اور ذمہ داری کا کام ہے۔

اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ایسے تخلیق کار کا ادبی دائرۂ کار کسی ایک صنف یا اسلوب تک محدود نہیں ہوتا، بلکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار مختلف اصنافِ ادب میں کرتا ہے۔ وہ شاعری بھی کرتا ہے، نثر بھی لکھتا ہے، سیرت نگاری سے بھی وابستہ ہوتا ہے، افسانہ اور ناول بھی تخلیق کرتا ہے، قومی ترانے اور قصائد بھی کہتا ہے، غزل اور خطاب نگاری میں بھی اپنی انفرادیت قائم کرتا ہے۔ گویا اس کی شخصیت کئی ادبی جہات کا مجموعہ ہوتی ہے۔ ایسے میں اس کی کسی ایک تخلیق کا جائزہ لیتے ہوئے اس کے مجموعی ادبی مزاج، فکری وسعت اور تخلیقی تنوع کو پیشِ نظر رکھنا ضروری ہو جاتا ہے۔

پروفیسر خیال آفاقی بھی ایک ایسی ہی ہمہ جہت ادبی شخصیت ہیں جنہوں نے ادب کی متعدد اصناف میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے۔ ان کی تصانیف کی تعداد پچاسی سے متجاوز بتائی جاتی ہے، جو ان کے غیر معمولی ادبی انہماک، مطالعے کی وسعت اور مسلسل تخلیقی سفر کا ثبوت ہے۔ ان کے ہاں موضوعات کا تنوع بھی ہے اور اظہار کے مختلف پیرایے بھی۔ یہی تنوع ان کی شخصیت کو محض ایک شاعر یا نثر نگار کے بجائے ایک ہمہ جہت مصنف کے طور پر متعارف کراتا ہے۔

زیرِ نظر ناول ’’لا یموت‘‘ بھی ان کی اسی تخلیقی وسعت کا ایک اہم حوالہ ہے۔ یہ ناول ایک مسلمان مرد اور ایک یہودی نوجوان خاتون کے مابین مکالمے اور فکری تعامل کے گرد تشکیل پاتا ہے۔ بظاہر یہ دو مختلف مذاہب، تہذیبوں اور فکری پس منظر رکھنے والے کرداروں کی گفتگو ہے، لیکن اس کے باطن میں مذہبی تصورات، انسانی اقدار، عقیدے کی معنویت اور فکری اختلاف کے کئی پہلو زیرِ بحث آتے ہیں۔ یہی مکالماتی اسلوب ناول کو محض واقعات کے بیان تک محدود نہیں رہنے دیتا بلکہ قاری کو سوچنے، سوال اٹھانے اور مختلف زاویوں سے معاملات کو سمجھنے کی دعوت دیتا ہے۔
ناول ’’لا یموت‘‘ کا مطالعہ کرتے ہوئے بعض مقامات پر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ہم کسی انگریزی ناول کی کہانی پڑھ رہے ہوں یا کسی فلم کے منظر سے گزر رہے ہوں۔ اس کے واقعات اور بعض کرداروں کی تشکیل میں ایک مانوس مگر پُرکشش فضا نظر آتی ہے۔ تاہم پروفیسر خیال آفاقی کے مکالماتی اسلوب اور کرداروں کے تاثراتی اظہار کی خوبی یہ ہے کہ وہ قاری کو محض کہانی کے تجسس میں گرفتار نہیں رکھتے بلکہ اسے ایک ایسی فکری اور انسانی سچائی کی طرف لے جاتے ہیں جو مذہبی اختلافات سے بلند ہو کر غور و فکر کی دعوت دیتی ہے۔ یہی ناول کی معنوی اہمیت ہے۔

لایموت ناول پہلی بار 2024؛ میں شائع ہوا اور اس کا دوسرا ایڈیشن 2026 میں شائع ہوا ہے لیکن کتاب کے صفحہ نمبر دو پہ صرف سال_ اشاعت 2026 لکھا ہوا ہے۔ نہ جانے بار دوم کیسےرہ گیا۔
ناول کے متن میں مسلمانوں کے بنیادی عقائد ہیں، ان کا بہت ہی اچھے اور احسن انداز میں ذکر کیا گیا ہے جیسا کہ "وہی کلمہ جو بچپن کے مدرسے میں ایک گیت کی طرح گایا کرتا تھا" یا پھر والد صاحب کے سردنش پر ضمیر کی اواز کہ "گویا میں دہرا جرم کرتا ایا تھا ایک گناہ وہ کے نماز نہیں پڑھی دوسرا یہ کہ ماں باپ کے ساتھ جھوٹ بولتا رہا"۔یا پحر یہودی خاتون کا مکالمی کہ" تم دہشت گرد ہو انسانیت کے دشمن ہو بے گناہ لوگوں کو مارتے ہو"
ناول کی بنت کے بارے میں ابتدائی صفحات میں ہی اندازہ ہو جاتا ہے کہ یہ ایک یہودی لڑکی جو کہ اس کی ہوائی سفر کے دوران ہم سفر تھی اس کا غصہ یا نفرت امیز رویہ اور جہاز میں فنی خرابی ہونے کی وجہ سے جہاز کا لڑکھڑانا اور پھر کریش ہونا اور وہ کرش بھی سمندر پر سمندر پر کریش ہونے کے بعد دونوں ہی یہودی اور مسلمان کردار دونوں ہی بچ جاتے ہیں اور وہ ساحل پر پہنچ جاتے ہیں جہاں وہ اپنے موبائل بھی سنبھالتے ہیں اس اس تناظر میں ہم دیکھیں کہ موبائل کیسے بچ گیا شاید یہ بھی ہے کوئی معجزہ ہو۔ وہی نائن 11 کے اثرات یہودی خاتون پر طاری تھے۔ایک اور مکالمہ " دیکھو میرے ساتھ دھوکا نہ کرنا" ایک بار پھر اس نے بدگمان لہجے میں مجھے تنبیہ کی میں ویسی لڑکی نہیں ہوں جیسا کہ تم لوگ مغرب کی عورتوں کو سمجھتے ہو میں یہودی ہوں میرا باپ اپنے مذہب میں بہت سخت عقیدہ رکھتا ہے" ناول کے متن مین ایک پرانی ضرب المثلکا سہارا لیا گیا ہے کہ " بنیے کا بیٹا کژھ دیکح کر ہی گرتا ہے" خیال آفاقی نے اسے یوں پیش کیا ہے" یہودی کسی کو سلام بھی یہ سوچ کے کرتا ہے کہ مجھے اس سے کتنا فائدہ ہوگا" گعیا وہی پرانے محاورے کو مگر نئے انداز سے۔۔

ناول ’’لا یموت‘‘ کے مطالعے سے یہ تاثر بھی ابھرتا ہے کہ ناول نگار نے ابتدا میں ایک مصنوعی رشتے کی بنیاد رکھ کر اس سے وابستہ کہانی کو جزو اور کل کے باہمی ربط کے ساتھ آگے بڑھایا ہے۔ بظاہر یہ رشتہ محض کہانی کے تسلسل اور واقعات کی تشکیل کا وسیلہ محسوس ہوتا ہے، لیکن ناول کے ارتقائی سفر میں یہی تعلق ایک عملی اور حقیقت پسندانہ صورت اختیار کر لیتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کہانی کا یہ سفر بالآخر اسی مصنوعی رشتے کو ایک حقیقی رشتۂ ازدواج، یعنی شریکِ حیات کے تعلق میں تبدیل کر دیتا ہے۔ یہی ناول کی کہانی کا ایک غیر متوقع اور قابلِ توجہ پہلو ہے۔

ناول ’’لا یموت‘‘ میں زبان و بیان، کرداروں اور بیانیے کے درمیان مجموعی طور پر ایک خوب صورت ربط دکھائی دیتا ہے۔ اگرچہ کہیں کہیں لفظوں کے انتخاب میں معمولی لغزشیں بھی نظر آتی ہیں، مثلاً انگریزی لفظ کاک پٹ کے بجائے ’’پیٹ کاک‘‘ کا استعمال، جب کہ دوسری طرف ’’آب دان‘‘ جیسا نسبتاً نامانوس مگر حقیقی لفظ بھی سامنے آتا ہے۔ اسی طرح کہیں ’’کلی‘‘ کے بجائے ’’قرلی‘‘ کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ تاہم یہ جزوی نکات ناول کی مجموعی فنی خوبیوں کو متاثر نہیں کرتے۔ اس کا بیانیہ رواں، اظہاریہ مؤثر اور لفظوں کا انتخاب دل کش ہے۔ مکالموں کی برجستگی اور زبان کی شگفتگی ناول کو پڑھنے کے تجربے میں مزید دلچسپی پیدا کرتی ہے۔

مجموعی طور پر پروفیسر خیال آفاقی کا ناول ’’لا یموت‘‘ ان کے تخلیقی تنوع اور فکری وسعت کا ایک قابلِ توجہ نمونہ ہے۔ ناول کا موضوع، اس کا مکالماتی انداز، کرداروں کی تشکیل اور واقعات کا تسلسل قاری کو ابتدا سے انتہا تک اپنے ساتھ جوڑے رکھتے ہیں۔ مذہبی و تہذیبی اختلافات کے پس منظر میں انسانی رشتوں، عقیدے، محبت اور فکری ہم آہنگی کو موضوع بنانا ناول نگار کی قابلِ قدر کاوش ہے۔ کہیں کہیں لفظوں کے انتخاب اور واقعات کی مصنوعی ترتیب کے باوجود ناول کا بیانیہ اپنی کشش برقرار رکھتا ہے۔ اسلوب کی روانی، اظہار کی خوب صورتی اور مکالموں کی اثر آفرینی اس کی نمایاں خصوصیات ہیں۔ میرے نزدیک ’’لا یموت‘‘ محض ایک قصہ نہیں بلکہ دو مختلف فکری و تہذیبی دنیاؤں کے درمیان ایک مکالمہ ہے، جو بالآخر انسانی رشتوں کی ایک نئی معنویت پر منتج ہوتا ہے۔ یہ ناول پروفیسر خیال آفاقی کے ادبی سفر میں ایک منفرد حوالہ ہے اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کا ایک مختلف زاویہ سامنے لاتا ہے۔ دعا ہے کہ ان کا قلم اسی طرح علم و ادب کی دنیا میں نئے موضوعات اور نئے فکری مباحث کو جنم دیتا رہے۔ آمین۔
موضوع اور اندازِ بیان کے اعتبار سے ’’لا یموت‘‘ کو تبلیغی، اصلاحی اور مہم جوئی کے عناصر سے آراستہ ناول قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس میں ایک طرف مذہبی افکار و نظریات کی تفہیم اور ابلاغ کا پہلو نمایاں ہے تو دوسری طرف انسانی تعلقات، فکری کشمکش اور تجسس کی فضا بھی موجود ہے۔ مصنف نے مکالمے کو اظہار کا وسیلہ بنا کر اپنے فکری مؤقف کو قارئین تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ تاہم اس نوعیت کی تخلیق میں اصل کامیابی اسی وقت حاصل ہوتی ہے جب مکالمہ محض نظریاتی اظہار نہ رہے بلکہ کرداروں کی داخلی کیفیت، ان کے سوالات اور ان کے فکری ارتقا کی بھی ترجمانی کرے۔۔

میرے نزدیک ’’لا یموت‘‘ کا مطالعہ محض ایک ناول کے مطالعے تک محدود نہیں، بلکہ یہ مختلف عقائد اور تہذیبی پس منظر رکھنے والے انسانوں کے درمیان مکالمے، تفہیم اور فکری رابطے کی اہمیت کو سمجھنے کی ایک کوشش بھی ہے۔ پروفیسر خیال آفاقی نے اس ناول کے ذریعے اپنے فکری رجحان اور موضوعاتی انتخاب کا ایک الگ رخ پیش کیا ہے۔ یہ دیکھنا دلچسپی سے خالی نہیں کہ وہ اپنے وسیع ادبی تجربے اور تخلیقی بصیرت کو ناول کی صنف میں کس طرح بروئے کار لاۓ ہیں۔

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

ناول ’’لا یموت‘‘ — کا فکری جائزہ (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود

کسی بھی کثیر الجہتی مصنف کی تخلیقات کا مطالعہ، ان پر تبصرہ یا تنقیدی و تحقیقی نقطۂ نظر سے اظہارِ خیال کرنا بلاشبہ ایک دشوار اور ذمہ داری کا کام ہے۔

... مزید پڑھیے

بچوں کو توجہ کی ضرورت ہے (افروز عنایت)

افروزعنایت

آج ہر ماں یہ شکایت کرتی نظر آتی ہے کہ ہمارا بچہ موبائل میں لگا رہتا ہے ــ۔۔۔جی ہاں یہ غلط نہیں کرونا کے دنوں میں ان لائن پڑھائی کا سلسلہ شروع ہوا تو

... مزید پڑھیے

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے