خیال آفاقی۔۔۔ رود خیال کے تناظر میں

ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر

رودِ خیال پروفیسر خیال آفاقی کی شعری جولان گاہ۔۔۔

پروفیسر خیال آفاقی عہدِ موجود کے ان نابغۂ روزگار اہلِ قلم میں شمار ہوتے ہیں جن کی تخلیقی شخصیت ہمہ جہت ادبی صلاحیتوں سے عبارت ہے۔ انہوں نے سیرتِ پاک ﷺ، اقبالیات، بچوں کے ادب، ناول نگاری، افسانہ نگاری اور حمد و نعت و منقبت سے لے کر غزل اور نظم تک مختلف اصنافِ ادب میں اپنی فکری بصیرت، علمی رسوخ اور تخلیقی ہنرمندی کے جوہر دکھائے ہیں۔ ان کی ادبی شخصیت کا امتیازی وصف یہ ہے کہ وہ موضوعات کے تنوع کے باوجود اپنے اسلوب کی انفرادیت اور اظہار کی تازگی کو برقرار رکھتے ہیں۔ ان کی متعدد کتابوں کا صدارتی ایوارڈ سے سرفراز ہونا ان کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف کی روشن دلیل ہے۔

زیرِ نظر شعری مجموعہ ’’رودِ خیال‘‘ پروفیسر خیال آفاقی کے شعری وجدان، فکری بالیدگی اور تخلیقی وفور کا آئینہ دار ہے۔ اس کا عنوان ہی خیال کی روانی، جذبے کی جولانی اور احساس کے تسلسل کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ خیال آفاقی ایک زود گو تخلیق کار ہیں، لیکن ان کی ادبی شناخت محض کثرتِ تخلیق تک محدود نہیں؛ ان کی ہمہ جہت ادبی کاوشیں اس بات کی غماز ہیں کہ وہ زندگی اور کائنات کو مختلف زاویوں سے دیکھنے اور اپنے مشاہدات و تجربات کو لفظوں کا پیکر عطا کرنے کا ہنر رکھتے ہیں۔ ان کا شمار پاکستان کے اہم شعرا میں ہوتا ہے اور ان کی شعری و نثری خدمات اردو ادب کے دامن کو وسعت عطا کرتی ہیں۔

’’رودِ خیال‘‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے ہماری کوشش ہوگی کہ اس مجموعے کے فکری و فنی محاسن، شعری اسلوب، موضوعاتی تنوع اور اظہار کے امتیازی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے، تاکہ پروفیسر خیال آفاقی کی شعری شخصیت کے ان گوشوں تک رسائی حاصل ہو سکے جو ان کے تخلیقی وفور اور ادبی بصیرت کو نمایاں کرتے ہیں۔ بلاشبہ، کسی صاحبِ طرز شاعر کے کلام کا مطالعہ محض اشعار کی تحسین کا نام نہیں، بلکہ ان احساسات، تجربات اور فکری رویّوں کی بازیافت بھی ہے جو اس کی شاعری کو زندگی سے مربوط کرتے ہیں۔ ’’رودِ خیال‘‘ اسی بازیافت کا ایک دل چسپ اور بامعنی حوالہ بن کر ہمارے سامنے آتا ہے۔

ایک شعر ملاحظہ کیجیے۔۔

میں آئینہ ہوں مجھے اپنے روبرو رکھنا
مرا بھرم نہ سہی اپنی آبرو رکھنا۔۔

جب کوئی شاعر اپنے ذاتی تجربات، مشاہدات اور یادوں کو شاعری کے پیکر میں ڈھالتا ہے تو اس کے کلام میں محض اس کی انفرادی زندگی کے نشیب و فراز ہی منعکس نہیں ہوتے بلکہ اس کے عہد کے معاشرتی احساسات، اجتماعی رویّے اور سماجی و تہذیبی عوامل بھی اپنی پوری معنویت کے ساتھ جلوہ گر ہوتے ہیں۔ شاعر کے ذاتی تجربات دراصل اس کے گرد و پیش کی زندگی سے گہرا ربط رکھتے ہیں، جہاں خوشی و غم، ہجر و وصال، محرومی، تنہائی، محبت اور شکست و ریخت جیسے احساسات ایک وسیع انسانی تناظر اختیار کر لیتے ہیں۔ یوں حادثاتِ زیست، ذاتی واردات اور عہد کے اجتماعی تجربات شاعر کے تخلیقی شعور اور فکری بصیرت سے گزر کر شعری جمالیات میں ڈھل جاتے ہیں اور ایک ایسا آفاقی مفہوم پیدا کرتے ہیں جس میں قاری اپنے احساسات، تجربات اور زندگی کے عکس بھی دیکھنے لگتا ہے۔ یہی وصف شخصی تجربے کو آفاقی اظہار اور شاعری کو محض ذاتی روداد کے بجائے انسانی زندگی کی مشترکہ داستان بنا دیتا ہے۔

زیست میں گزارے لمحات زندگی کے تجربات سے گزر کر کچھ اس طرح بھی سامنے آتے ہیں کہ شاعری مکالمہ کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔۔

کبھی کبھی تو بہت یاد آنے لگتے ہیں
کھلونے ٹوٹ گئے تھے جو ہم سے بچپن میں ۔۔
ےساحل ساحل چلنے والو یاد رہے
پاؤں تلے کی ریت بھی تو بہ جاتی ہے۔
لے تو کبھی خود اپنی اداؤں کا جائزہ
مجھ سے حجاب کیسا؟ ترا آئینہ ہوں میں ۔۔

خیال آفاقی کے شعری افکار اور ان کی فکری بصیرت شاعری میں ایسے فکری و فنی زاویے وا کرتی ہے جو ان کے عمیق مشاہدے، وسیع مطالعے اور باطنی شعور کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان کے کلام کا مطالعہ کیا جائے تو وہ محض ایک صاحبِ احساس شاعر نہیں بلکہ ایک صاحبِ ادراک اور صوفیانہ مزاج کے حامل تخلیق کار دکھائی دیتے ہیں۔ ان کی شاعری میں زندگی کے ظاہری مظاہر سے آگے بڑھ کر باطن کی کیفیات، انسانی وجود کے اسرار، روحانی تجربات اور کائناتی شعور کی جستجو نمایاں ہے۔ ان کے لہجے میں موجود تصوف محض شعری تلمیحات یا روایتی علامتوں کا مرہونِ منت نہیں بلکہ ایک ایسی فکری اور روحانی روایت سے جڑا محسوس ہوتا ہے جس کی بنیاد ان کے خاندانی پس منظر اور تہذیبی و روحانی ماحول میں تلاش کی جا سکتی ہے۔ یہی نسبت ان کے شعری اظہار کو ایک خاص معنوی گہرائی عطا کرتی ہے اور ان کی شخصیت و فن کے درمیان ایک بامعنی ربط قائم کرتی ہے۔

میری جبیں ہوئی کہ ترا نقش پا ہوا
رشتہ کوئی ضرور ہے ان میں چھپا ہوا
اب تو سجدہ ریز ہو جا اے دل شوریدہ سر
اب نظر بھی باوضو ہے آئینے کے سامنے

عصرِ حاضر میں جب شعری روایت کے ساتھ جدید حسیت اور نئے فکری و فنی تجربات کا امتزاج اردو غزل کی شناخت بن رہا ہے، ایسے میں جدید غزل کے نمائندہ شعرا کا مطالعہ ہمیں کئی متنوع شعری رجحانات سے آشنا کرتا ہے۔ اس تنوع میں روایتی، جدید اور مزاحمتی لہجوں کے مابین ایک فطری ہم آہنگی بھی دکھائی دیتی ہے، کیونکہ ان تمام رجحانات کا بنیادی سرچشمہ انسانی احساس، عصری شعور اور زندگی کے تجربات ہیں۔ ایسے میں ان احساسات کی جمالیاتی معنویت کو محض منفی رویّے کے تناظر میں دیکھنا مناسب نہیں ہوگا۔ خیال آفاقی نے بھی اپنی شاعری میں ایک ایسا متوازن اور ہمہ جہت اسلوب اختیار کیا ہے جس میں روایت کی پاس داری کے ساتھ جدید عہد کی فکری حسیت بھی پوری آب و تاب سے موجود ہے۔ ان کے ہاں کہیں مزاحمتی شعور کی جھلک دکھائی دیتی ہے تو کہیں رومان کی لطافت اور جذبے کی سرشاری محسوس ہوتی ہے، جب کہ بعض مقامات پر تقدیسی ادب سے ان کی گہری وابستگی اور روحانی میلان بھی نمایاں ہوتا ہے۔ یوں ان کی شاعری مختلف فکری و جمالیاتی جہات کو اپنے اندر سموئے ہوئے ایک ایسی تخلیقی کائنات تشکیل دیتی ہے جہاں روایت اور جدت، مزاحمت اور رومان، نیز روحانیت اور عصری شعور ایک دوسرے سے متصادم ہونے کے بجائے باہم مربوط دکھائی دیتے ہیں۔ چند منتخب اشعار جن سے خیال آفاقی کا شعری رجحان واضح طور پر سامنے آتا ہے۔

میں حاضر ہوں عدالت میں گواہی کو مگر پہلے
مجھے اپنے لیے ایک مقبرہ تعمیر کرنے دو

تو سمجھتے ہو مردہ دل ہم کو ہم ہیں مجبور وقت کے ہاتھوں دیکھنا پھر سے جی اٹھیں گے ہم تم ذرا مسکراؤ تو جاناں

سرود رفتہ کے طاؤس اڑ چکے کب کے
فضا میں گرمئ چنگ و رباب ہے اب بھی

یہ بات کسی حد تک درست تسلیم کی جا سکتی ہے کہ فنکار اپنی زندگی کے طویل تجربات، مشاہدات اور فکری و تخلیقی ریاضت سے گزرتے ہوئے عمر کے آخری حصے میں اپنے فن کی ایک خاص پختگی اور بلوغت کو پہنچتا ہے۔ اس مرحلے پر اس کی تخلیقات میں محض تجرباتِ زیست کی بازگشت نہیں ہوتی بلکہ اس کی فکری بصیرت، شعوری ارتقا اور عمر بھر کے فکری سفر کا نچوڑ بھی سمٹ آتا ہے۔ غالبؔ کا یہ شعر اسی کیفیت کی ترجمانی کرتا ہے:

گو ہاتھ کو جنبش نہیں، آنکھوں میں تو دم ہے رہنے دو ابھی ساغر و مینا مرے آگے

عموماً فنکار کے آخری دور کی تخلیقات اس کے فکری رجحانات، نظریاتی وابستگیوں اور زندگی کے حاصلِ مطالعہ کو سمجھنے میں اہم معاون ثابت ہوتی ہیں۔ تاہم خیال آفاقی کی شاعری کا اختصاص یہ ہے کہ ان کے ہاں عمر اور تجربے کے ساتھ تخلیقی اظہار میں زوال کے بجائے مسلسل نکھار دکھائی دیتا ہے۔ ان کی فکر میں پختگی، لہجے میں شائستگی اور اظہار میں گہرائی بتدریج نمایاں ہو رہی ہے۔ اس تمام تخلیقی سفر کے باوجود وہ عجز و انکسار کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں، جو نہ صرف ان کی شخصی شرافت کا آئینہ دار ہے بلکہ ان کے فنی مزاج کی ایک خوب صورت اور قابلِ قدر خصوصیت بھی ہے۔
آخر میں خیال آفاقی کا ایک شعر :۔

اک تیرے نہ ہونے سے کیا ہو گا خیال آخر
اتنی بڑی دنیا میں کیا خلق_ خدا کم ہے۔۔

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

ناول ’’لا یموت‘‘ — کا فکری جائزہ (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود

کسی بھی کثیر الجہتی مصنف کی تخلیقات کا مطالعہ، ان پر تبصرہ یا تنقیدی و تحقیقی نقطۂ نظر سے اظہارِ خیال کرنا بلاشبہ ایک دشوار اور ذمہ داری کا کام ہے۔

... مزید پڑھیے

بچوں کو توجہ کی ضرورت ہے (افروز عنایت)

افروزعنایت

آج ہر ماں یہ شکایت کرتی نظر آتی ہے کہ ہمارا بچہ موبائل میں لگا رہتا ہے ــ۔۔۔جی ہاں یہ غلط نہیں کرونا کے دنوں میں ان لائن پڑھائی کا سلسلہ شروع ہوا تو

... مزید پڑھیے

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے