علی بابا کی کہانیوں کا مختصر مطالعہ

ڈاکٹر رانا خالد محمود

علی بابا سندھی افسانوی ادب میں ایک منفرد اور ممتاز مقام رکھنے والے کہانی کار ہیں۔ انہوں نے اپنے ناولوں، افسانوں اور ڈراموں کے ذریعے سندھ

کی تاریخ، تہذیب، ثقافت، زبان، لوک روایت اور عوامی زندگی کو تخلیقی سطح پر زندہ کیا۔ خصوصاً ناول ’’موئن جو دڑو‘‘ میں انہوں نے قدیم سندھی الفاظ، لسانی خصوصیات اور تہذیبی ورثے کو محفوظ کرنے کی قابلِ ذکر کوشش کی۔ ان کی کہانیوں میں داخلی اور خارجی کیفیات، تجرید، فینٹسی، تاریخ، حقیقت نگاری اور سماجی شعور باہم پیوست نظر آتے ہیں۔

 

علی بابا کا اصل نام علی محمد رند بلوچ تھا۔ وہ 1940ء کے لگ بھگ کوٹری میں پیدا ہوئے اور 1965ء کے قریب ادبی تخلیق کا آغاز کیا۔ انہوں نے ناول، ڈرامے اور تقریباً ایک سو افسانے لکھے۔ ان کے نمایاں افسانوی مجموعوں میں ’’دھرتی دھکانا‘‘، ’’آیل ڙی اولاڻا‘‘ اور ’’منهنجون بھائیون‘‘ شامل ہیں۔ بعد از وفات ڈاکٹر اسحاق سمیجو نے ان کی منتشر کہانیوں کو جمع کرکے ’’جنم بھومی شمشان بھومی‘‘ کے نام سے شائع کیا۔ علی بابا 8 اگست 2016ء کو وفات پا گئے۔

 

علی بابا کے افسانوں کی بنیادی خصوصیت ان کے اصلوکین اور مقامی کردار، عوامی زبان، تاریخی و اساطیری حوالوں، خانہ بدوش اور محروم طبقات کی زندگی، فینٹسی اور معاصر سماجی حقیقتوں کا امتزاج ہے۔ ان کے کردار اکثر وہ لوگ ہیں جو تاریخی اعتبار سے دھرتی کے اصل وارث ہونے کے باوجود موجودہ سماج میں محرومی، استحصال اور جبر کا شکار ہیں۔ اسی وجہ سے ان کی کہانیوں میں دراوڑی تہذیب، سندھ کی مٹی اور عام انسان کا دکھ ایک ساتھ دھڑکتا محسوس ہوتا ہے۔ ان کا اپنا مخصوص اسلوب اور زبان جسے بجا طور پر ’’علی بابائی ڈکشن‘‘ کہا گیا ہے، ان کی انفرادیت کا اہم حوالہ ہے۔

 

’’کارونجھر جو قیدی‘‘ میں روپلو کولہی اور اس کی بیوی کے ذریعے وطن، آزادی، مزاحمت اور دھرتی سے وفاداری کے جذبات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ روپلو کا کردار سامراجی قوت کے سامنے جھکنے سے انکار کرتا ہے اور ذاتی مفاد کے بجائے آزاد دھرتی کو ترجیح دیتا ہے۔ اس طرح تاریخی واقعے کو جدید سماجی شعور سے مربوط کرکے علی بابا نے مزاحمت اور وطن دوستی کا مؤثر بیانیہ تشکیل دیا ہے۔

 

’’رنی ڪوٽ جا رکوال‘‘ میں راجا ساہرس اور سندھ کی حفاظت کا تاریخی تصور سامنے آتا ہے۔ جنگ، قربانی، آزادی اور دھرتی سے وفاداری اس کہانی کے بنیادی عناصر ہیں۔ تاریخی فینٹسی اور تخیل کے امتزاج سے علی بابا سندھ کے تہذیبی ماضی کو موجودہ شعور سے مربوط کرتے ہیں۔

’’ ڀچان ته ڀيچي مَ ٿيان  ‘‘ میں ایک اصول پسند اور خوددار ادیب کی زندگی، ادبی اداروں کی نمائشی سرگرمیوں، معاشی مشکلات اور قلم کی آزادی کے مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے۔ علی بابا کے نزدیک فن کی اصل قدر اس کی تخلیقی آزادی ہے، نہ کہ وقتی پذیرائی یا رسمی تقریبات۔ اس کہانی میں ادیب کی معاشی بے بسی کے ساتھ اس کی فکری خودمختاری بھی نمایاں ہوتی ہے۔

 

’’اسين ماٹھو ‘نچلے طبقے کے ایک سیلز مین کی معاشی مشکلات اور استحصال کی کہانی ہے۔ کم اجرت، طویل اوقاتِ کار، ملازمت کا عدم تحفظ اور گھریلو پریشانیاں اس افسانے میں طبقاتی ناانصافی کو نمایاں کرتی ہیں۔ علی بابا نے محنت کش انسان کے دکھ کو محض بیان نہیں کیا بلکہ اسے انسانی وقار اور سماجی انصاف کے مسئلے کے طور پر پیش کیا ہے۔

 

’’چند  ء  مانی ‘‘ علی بابا کے معروف افسانوں میں شمار ہوتا ہے۔ ایک بھوکے بچے اور اس کی مجبور ماں کے ذریعے غربت، بھوک اور معاشرتی بے حسی کو پیش کیا گیا ہے۔ اس کہانی کا اہم پہلو یہ ہے کہ شدید مفلسی کے باوجود ماں اپنے بچے کو دھوکا دہی اور بے ایمانی سے روکتی ہے۔ یوں علی بابا غربت کے ساتھ اخلاقی اقدار اور انسانی تربیت کے مسئلے کو بھی مربوط کرتے ہیں۔

 

’’جانورن جي دنيا‘‘ ایک علامتی افسانہ ہے جس میں جانوروں کے ذریعے انسانی معاشرے کے مختلف کرداروں اور رویوں کی عکاسی کی گئی ہے۔ ظالم، چاپلوس، چالاک، کمزور اور احتجاج کرنے والے کردار علامتی جانوروں کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔ اس طرح افسانہ سماجی برائیوں پر تنقید کے ساتھ مزاحمت اور شعور کا پیغام بھی دیتا ہے۔

 

’’آيل ڙي اولاڻا‘‘میں عورت کے خلاف سماجی جبر، خصوصاً ’’کاری‘‘ کے فرسودہ تصور کو موضوع بنایا گیا ہے۔ ایک مرد کا مظلوم عورت کو بچانے کی کوشش کرنا اس افسانے میں انسانی اور ترقی پسند رویے کی علامت بنتا ہے۔ علی بابا صرف برائی کی نشان دہی نہیں کرتے بلکہ اس کے مقابل مثبت انسانی کردار کو بھی سامنے لاتے ہیں۔

تقسیمِ ہند کا المیہ بھی علی بابا کے افسانوی ادب کا اہم موضوع ہے۔ ’’دھرتی دھکانا‘‘، ’’مٽي‘‘، ’’آخري مراد‘‘ اور ’’ايڊٽ ٿيل سپنا‘‘ میں ہجرت، جدائی، شناخت اور سندھ سے بچھڑنے کا کرب نمایاں ہے۔ خصوصاً ’’دھرتی دھکانا‘‘ میں تقسیم کے نتیجے میں سندھ سے جدا ہونے والے ہندو سندھیوں کے دکھ اور اپنی جنم بھومی سے وابستگی کو مؤثر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ علی بابا کے ہاں تقسیم محض جغرافیائی تبدیلی نہیں بلکہ انسانی رشتوں، یادوں اور تہذیبی تسلسل کے ٹوٹنے کا المیہ بن جاتی ہے۔

 

’’سورپيا نوٽ ماڻھو‘‘ میں انسانی زندگی کی ارزانی، انتقام، جاگیردارانہ ذہنیت اور اخلاقی زوال کو موضوع بنایا گیا ہے، جبکہ ’’سَتُر جو پاڻي‘‘ میں عورت کے استحصال، مردانہ ہوس اور سماجی بے حسی کے خلاف شدید ردعمل سامنے آتا ہے۔ عورت علی بابا کی کہانیوں میں محض ایک کردار نہیں بلکہ انسانی دکھ، مزاحمت، حسن اور استحصال کے پیچیدہ تجربے کی نمائندہ ہے۔ خود علی بابا نے بھی عورت کو اپنی کہانیوں کا مرکزی حوالہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ عورت کے خلاف نہیں بلکہ عورت کی نیلامی کے خلاف لکھتے ہیں

.

علی بابا کی کہانیاں انسانی دکھ، طبقاتی استحصال، غربت، سماجی ناانصافی، عورت کے مسائل، تاریخی شعور، تہذیبی شناخت اور وطن سے وابستگی کی گہری عکاسی کرتی ہیں۔ ان کے افسانوں میں تاریخ اور تخیل، فینٹسی اور حقیقت، روایت اور جدیدیت، داخلی کرب اور اجتماعی شعور ایک دوسرے سے مربوط دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے سندھ کے اصل باشندوں، محروم طبقات اور نظرانداز کرداروں کو اپنی کہانیوں کا مرکز بنایا اور مقامی زبان، لہجے، تہذیب اور لوک روایت کو افسانوی اظہار کا حصہ بنایا۔

علی بابا کسی ایک ادبی تحریک یا نظریے کے پابند نظر نہیں آتے؛ ان کی بنیادی وابستگی سندھ، سندھی انسان، انسانی آزادی، سماجی انصاف اور تخلیقی خودمختاری سے ہے۔ ان کا افسانوی ادب نہ صرف سندھ کے تاریخی و تہذیبی شعور کا آئینہ ہے بلکہ جدید سندھی افسانے میں ایک منفرد اسلوب، نئی زبان اور مزاحمتی انسانی فکر کا نمایاں حوالہ بھی ہے۔ یہی خصوصیات علی بابا کو سندھی افسانوی ادب میں ایک منفرد اور دیرپا مقام عطا کرتی ہیں۔

 

 

 

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

ناول ’’لا یموت‘‘ — کا فکری جائزہ (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود

کسی بھی کثیر الجہتی مصنف کی تخلیقات کا مطالعہ، ان پر تبصرہ یا تنقیدی و تحقیقی نقطۂ نظر سے اظہارِ خیال کرنا بلاشبہ ایک دشوار اور ذمہ داری کا کام ہے۔

... مزید پڑھیے

بچوں کو توجہ کی ضرورت ہے (افروز عنایت)

افروزعنایت

آج ہر ماں یہ شکایت کرتی نظر آتی ہے کہ ہمارا بچہ موبائل میں لگا رہتا ہے ــ۔۔۔جی ہاں یہ غلط نہیں کرونا کے دنوں میں ان لائن پڑھائی کا سلسلہ شروع ہوا تو

... مزید پڑھیے

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے