
کراچی ( ویب ڈیسک )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں مارکیٹ میں نمایاں
اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 2,261 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 74 ہزار 457 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
آج کے سیشن میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 73 ہزار 405 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گیاجب کہ 1 لاکھ 74 ہزار 481 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی ریکارڈ کی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 72 ہزار 196 پوائنٹس پر بند ہوا تھاجس کے مقابلے میں آج مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مجموعی سطح بلند رہی۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک پیسہ سستا ہو کر 278 روپے 90 پیسے پر آ گیا، جبکہ گزشتہ روز اس کی قیمت 278 روپے 91 پیسے پر بند ہوئی تھی۔





































