
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عبا س عراقچی کےدورۂ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں تعینات ایرانی
سفیر امیر رضا مقدم نے حکومتِ پاکستان، پاک فوج اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنگ کے خاتمے میں ان کا کردار قابلِ تعریف ہے۔
ایرانی سفیر کے مطابق ایرانی وفد کا دورہ مکمل سکیورٹی، مؤثر منصوبہ بندی اور بہترین انتظامات کے تحت کامیابی سے مکمل ہوا،انہوں نے پاک فوج، سکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کے عملے کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا، جبکہ اسلام آباد کے عوام کی مہمان نوازی، صبر اور تعاون کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔





































