
کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جے آئی یوتھ (وومن)ضلع غربی کے تحت "بنو قابل " کی طالبات کے لیے ایک دلچسپ تقریب "عید ملن
گالا " کا انعقاد بنو قابل اورنگی کیمپس میں ہوا، جس میں سافٹ اسکل کی موجودہ اور سابقہ طالبات نے بھر پور شرکت کی۔
طالبات کی دلچسپی کے لیے مختلف سرگرمیوں باسکٹ بال ، مقابلہ کوئزاور مہندی لگانے کا اہتمام بھی کیاگیا اور تحائف دیے گئے۔ ورکشاپ بعنوان "شکر گزاری" سافٹ اسکلز ٹرینر محترمہ ام کلثوم نے کروایا جبکہ رمضان میں منعقد ہونے والے قرآن شارٹ کورس کی طالبات کو سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے۔
تقریب میں، بنو قابل ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی استانی محترمہ عائشہ کامران نے بھی شرکت کی اور اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ طالبات میں ایسی مثبت سرگرمیاں ہمیشہ ہونی چاہئیں جس سے طالبات کی تربیت کا عمل ان کی حوصلہ افزائی اور زندگی کے ہر شعبے میں بہتر سے بہتر سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے ۔ تقریب کا اختتام پرناظمہ یو سی روزی راشد نے دعا کروائی ۔




































