
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی قیادت نے امریکا سے ایران پر حملہ نہ کرنے کی
درخواست کی ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کی جا رہی ہے جب تک مذاکراتی عمل مکمل نہیں ہو جاتا۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا سے کہا ہے کہ ایرانی قیادت کی متفقہ تجاویز سامنے آنے تک کسی بھی قسم کی کارروائی سے گریز کیا جائے۔
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے مطابق انہوں نے اپنی فوج کو ہدایت دے دی ہے کہ وہ ناکہ بندی برقرار رکھے اور ہر ممکن صورتحال کے لیے مکمل طور پر تیار رہے۔





































