
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی
کوشش کرنے والے ایک ایرانی بحری جہاز کو روک کر اپنے قبضے میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ ایرانی پرچم بردار اس مال بردار جہاز کا نام “توشکا” ہے، جو تقریباً 900 فٹ طویل ہے اور وزن کے لحاظ سے طیارہ بردار جہاز کے برابر قرار دیا جا رہا ہے، صدر کے مطابق امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر نے خلیجِ عمان میں اس جہاز کو روکا اور رکنے کی وارننگ دی، تاہم ایرانی عملے نے اس پر عمل نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد امریکی بحریہ نے جہاز کے انجن روم کو نشانہ بنا کر اسے غیر فعال کر دیا، جس کے بعد جہاز کو تحویل میں لے لیا گیا۔ صدر نے مزید بتایا کہ اس وقت جہاز امریکی میرینز کے کنٹرول میں ہے اور اس میں موجود سامان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔




































