علاقائی کشیدگی نے خود انحصاری اور متبادل توانائی کی ضرورت اجاگر کر دی : وزیرِ خزانہ       متحدہ عرب امارات کے خلاف کسی قسم کی فوجی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی :ایران       چارسدہ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، جے یو آئی کے سابق ایم پی اے مولانا محمد ادریس جاں بحق       پاکستان کی متحدہ عرب امارات میں شہری تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت، مکمل یکجہتی کا اظہار       امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں اضافہ    :تازہ ترین
بدھ ۰٦ ، مئی ، ۲۰۲٦
  • بلاگ
  • انٹرویو
  • تعلیم
  • شعروادب
  • فن و فنکار
  • تجارت
  • کھیل
  • دنیا
  • شہر شہر
  • صفحہ اول

 رنگ نو    Rang e Nau رنگ نو    Rang e Nau رنگ نو    Rang e Nau

`

 

 

 

 

کشمیر بند
۲۴٦٦
دن

دین و دنیا

حمد و نعت

تجارت

دسترخوان

سماجی سرگرمیاں

سچی کہانیاں

گھریلو ٹوٹکے

بچوں کی محفل

نئی کتب

ابھی قلم اٹھا یے

ضرورت براۓ نمائندہ گان

خبریں
بدھ, ۰٦ مئی ۲۰۲٦
2 :پڑھی گئی

متحدہ عرب امارات کے خلاف کسی قسم کی فوجی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی :ایران

تہران ( ویب ڈیسک ) ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ دنوں میں امارات کے خلاف کسی قسم کی

فوجی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، انہوں نے اماراتی وزارتِ دفاع کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے محض پروپیگنڈا قرار دیا۔

بیان میں متحدہ عرب امارات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایک اسلامی ملک ہونے کے ناطے اسے اپنی سرزمین کو امریکی اور صہیونی افواج اور ان کے فوجی سازوسامان کے لیے استعمال ہونے سے روکنا چاہیے،ایرانی فوج کے مطابق اماراتی حکام کی جانب سے پھیلائی جانے والی ایسی رپورٹس خطے میں کشیدگی بڑھانے کا سبب بن سکتی ہیں اور مسائل کے حل میں معاون ثابت نہیں ہوتیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایران اب تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے تاکہ خطے میں مسلمانوں کے مفادات متاثر نہ ہوں، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امارات کی سرزمین سے ایران کے جزائر، بندرگاہوں یا ساحلی علاقوں کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو اس کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات بتدریج امریکی اور صہیونی فوجی موجودگی کا مرکز بنتا جا رہا ہے، جو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے،واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان خلیجی خطے کی سیکیورٹی اور فوجی سرگرمیوں کے حوالے سے کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے تاہم دونوں ممالک تاحال براہِ راست تصادم سے گریز کرتے آئے ہیں۔

Twitter
  • پچھلا
  • اگلا

`

 

 

 

 

کشمیر بند
۲۴٦٦
دن

دین و دنیا

حمد و نعت

تجارت

دسترخوان

سماجی سرگرمیاں

سچی کہانیاں

گھریلو ٹوٹکے

بچوں کی محفل

نئی کتب

ابھی قلم اٹھا یے

ضرورت براۓ نمائندہ گان

  • رابطہ
  • شعروادب
  • انٹرویو
  • بلاگ
  • رائٹرزفورم
  • بچوں کی محفل
  • تجارت
  • فن و فنکار
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • دنیا
  • شہر شہر
  • سچی کہانیاں
  • دسترخوان
  • سماجی سرگرمیاں

© ۲۰۱۹ جملہ حقوق محفوظ ہیں. رنگ نو

  • بلاگ
  • انٹرویو
  • تعلیم
  • شعروادب
  • فن و فنکار
  • تجارت
  • کھیل
  • دنیا
  • شہر شہر
  • صفحہ اول