میں ایک مزدور ہوں

نگہت فرمان

میں ایک مزدور ،ہوں ان لاکھوں لوگوں میں سے ایک جنہیں نام سے نہیں، کام سے پہچانا جاتا ہے۔

صبح کی اذان کے ساتھ ہی میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ نیند پوری ہو یا نہ ہو، اٹھنا ہی پڑتا ہےکیوں کہ چولہا نا خواب سے جلتا ہے نا آرام سے ۔ہاتھ منہ دھو کر،  سوکھی روٹی پانی یانصیب ہو جائے تو چائے کی پیالی کے ساتھ ہی کر   میں اپنے اوزار اٹھاتا ہوں اور نکل پڑتا ہوں، اس امید کے ساتھ کہ آج کا دن شاید کل سے بہتر ہوگا۔

 

 میرے نام پر ہر سال ایک عالمی  دن منایا جاتا ہے۔ اس دن تقاریر ہوتی ہیں، اخبارات میں مضامین چھپتے ہیں اور سوشل میڈیا پر میرے حق میں نعرے لگتے ہیں مگر سچ پوچھیں تو اس دن بھی میں وہی کرتا ہوں جو ہر دن کرتا ہوں محنت کیوں کہ  اگر میں اس دن کام نہ کروں، تو میرے بچوں کے پیٹ میں روٹی نہیں جائے گی۔

 

میرے لیے وہ دن کوئی جشن نہیں، ایک عام دن کی طرح ہی گزرتا ہےبلکہ کبھی کبھی زیادہ کٹھن، کیوں کہ اس دن کام بھی کم ملتا ہے۔

مجھے اکثر یہ سوچ ستاتی ہے کہ جس دین میں مجھے اتنی عزت دی گئی، اسی کے ماننے والے معاشرے میں میری قدر کیوں نہیں؟

اسلام تو یہ سکھاتا ہے کہ مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کرو اور یہ  کہ محنت کرنے والا اللہ کا دوست ہے، اور حلال رزق کمانا عبادت ہے۔لیکن حقیقت… حقیقت کچھ اور ہی ہے۔

 

میں نے کئی بار دن بھر اینٹیں اٹھائیں، دیواریں بنائیں، چھتیں ڈالیں مگر شام کو جب اجرت لینے گیا تو کبھی بہانے ملے، کبھی ٹال مٹول اور کبھی آدھی مزدوری۔کبھی تو یوں بھی ہوا کہ کئی دن کی محنت کے بعد مالک غائب ہوگیااور میری محنت، میری امیدیں، سب خاک میں مل گئیں۔اکثر تو لوگوں کا رویہ تحقیر آمیز ہوتا ہے جو میرے دل کو چیر کر رکھ دیتا ہے لیکن میں کچھ کہہ نہیں سکتا کیوں کہ میں ایک مزدور ہوں کہنے کا حق تو شاید بس امیروں کو ہے ۔

 

میں ہنر مند بھی ہوں۔ میرے ہاتھوں میں فن ہے۔ میں لکڑی کو خوب صورت فرنیچر میں بدل سکتا ہوں، لوہے کو شکل دے سکتا ہوں، اینٹوں کو گھر بنا سکتا ہوں۔لیکن افسوس… میرے ہنر کی قیمت وہ نہیں جو ہونی چاہیے۔میرے بنائے ہوئے سامان کو نہایت کم قیمت اور بعض اوقات تو کوڑیوں کے دام خریدا جاتا ہے اور پھر بازار میں کئی گنا مہنگا بیچا جاتا ہے۔

 

میں سوچتا ہوں کیا میرا ہنر صرف دوسروں کے نفع کے لیے ہے؟

کیا میری محنت کی کوئی اصل قیمت نہیں؟

قوانین کی بات کی جائے تو کاغذوں میں سب کچھ موجود ہے,حقوق بھی لکھے ہیں، اصول بھی درج ہیں ۔

 

مگر عملی زندگی میں؟

وہ سب کہیں نظر نہیں آتا

 

میں نے کئی بار آواز اٹھانے کی کوشش کی، مگر ہر بار مجھے یہ کہہ کر خاموش کرا دیا گیا کہ “اگر تم نہیں کرو گے تو اور بہت ہیں کرنے والے”۔یہ جملہ میرے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے کہ اس میں  میری مجبوری کا مذاق اڑایا جاتا میری بے بسی کا تماشہ دیکھا جاتا ہے ۔

 

پھر بھی میں کام کرتا ہوں

کیونکہ میں ہار نہیں مان سکتا

 

میرے بچوں کو روٹی مل جاتی ہے تو  میری تھکن مٹ جاتی  ہے اور ان کی بھوک مجھے ہر دن دوبارہ کھڑا کر دیتی ہے۔میں مزدور ہوں۔۔۔میری کہانی نئی نہیں مگر سچی اور درد میں ڈوبی ہے ۔میرے دکھ  انوکھے نہیں مگر زخم گہرے ہیں اور رستے رہتے ہیں ۔کل پھر زور و شور سے میرے نام کا دن منایا جائے گا عام تعطیل ہوگی ۔اس دن کچھ لوگ سیر و تفریح کریں گے،کچھ  گھروں میں رہ کر چھٹی کا مزہ لیں گے اور کچھ رشتے داروں کے ساتھ وقت گزاریں گے لیکن میں ؟ میں کام کی تلاش میں کسی چوراہے یا کسی فٹ پاتھ پر بیٹھا ہوں گا۔

 

میں سوچتا ہوں                                                                             کاش وہ دن آئے جب میرے نام پر منایا جانے والا دن واقعی میرے لیے خوشی کا باعث بنے،جب میرے حقوق صرف تقاریر ،مضامین اور  کتابوں میں نہیں حقیقت میں بھی نظر آئیں اور جب میری محنت ،میرے کام کو وہ عزت ملے، مجھے معاشرے میں وہ مقام ملے جو اسلام نے حلال روزی کمانے والے کو دیا ہے  ۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کتابوں سے محبت (عائشہ بی / کراچی )

عائشہ بی

اچھی کتاب اچھی ساتھی ہوتی ہے ۔ کتاب اور انسان کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے

... مزید پڑھیے

والدین کو زندہ درگور نہ کریں (زین صدیقی)

زین صدیقی

جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس کی ایک ویڈیو نظر سے گزری جس میں وہ بوڑھے ماں باپ کے ساتھ ان کے ہم آواز ہوکر ایک اپیل کر رہے

... مزید پڑھیے

میں ایک مزدور ہوں (نگہت فرمان)

نگہت فرمان

میں ایک مزدور ،ہوں ان لاکھوں لوگوں میں سے ایک جنہیں نام سے نہیں، کام سے پہچانا جاتا ہے۔

... مزید پڑھیے